ملک بھر میں کورونا کیسز میں واضح کمی، مثبت کیسز کی شرح میں کتنی کمی ہوئی؟

corona.jpg


ملک میں کورونا کے وار کم، مزید 18 اموات، 689 متاثر

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی سامنے آگئی، این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کیسز کی شرح ایک اعشاریہ چھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ کورونا سے اٹھارہ اموات ہوئیں، مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 152 تک پہنچ گئی

https://twitter.com/x/status/1447730004113100804
چھ سو نواسی کیسز رپورٹ ہوئے،جموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 648 ہوگئی،لیکن عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں کیونکہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔


کورونا کے حملے کمزور ہوئے تو ملک بھر میں ڈینگی کا خطرہ منڈلا رہاہے،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایکسپو سنٹر لاہور کو ڈینگی فیلڈ اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے، تین سوچالیس بیڈز کے ایکسپو سینٹر میں ڈینگی اسپتال فعال، میڈیکل ٹیسٹ اور علاج معالجہ فری ہے۔

ڈینگی سنٹر میں جناح اسپتال اور میو اسپتال کا عملہ کام کررہا ہے،رواں سال صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے 3,145 کیسز رپورٹ ہوئے اور اسپتالوں میں بیڈز کی کمی کے باعث ایکسپو فیلڈ اسپتال میں خواتین مریضوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
 
Last edited: