
اسلام آباد (بیورو رپورٹ): سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے پاکستان کے خلاف سازشوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو پہلے پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش کو برداشت کیا گیا اور نہ ہی اب ایسا ہونے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی اور ان کی گرفتاریاں ہوں گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس وقت ملک سے باہر ہیں، تاہم مئی کے مہینے میں پاکستان کے لئے مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ خبریں ہمیشہ کی طرح سیاسی جمہوری حلقوں سے نہیں آئیں گی بلکہ ان کا ذریعہ کہیں اور سے ہوگا۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور اس بات کی واضح نشاندہی کی کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ان عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
