ملک سے جانے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ،پاسپورٹ ڈیلیوری میں تاخیر

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
1257115_8601677_Passport_updates.jpg


کراچی سمیت ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری میں ایک ماہ سے زائد کی تاخیر کی جا رہی ہے۔

نارمل پاسپورٹ ڈیلیوری 10 دن کے بجائے 30 اور ارجنٹ پاسپورٹ 5 کے بجائے 15 روز میں کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ ڈیلیوری بھی 2 کے بجائے 5 دن سے زائد میں کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمرہ، ملازمت اور بیرون ملک تعلیم کے لیے جانے والے شہریوں کو پاسپورٹس کی تاخیر سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انتظامی ذرائع کے مطابق پاسپورٹ ڈیلیوری میں تاخیر کی وجہ پاسپورٹ درخواست گزاروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہے، روزانہ کی بنیاد پر درخواستوں کی تعداد 24 سے 26 ہزار کے بجائے 40 ہزار ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ فراہمی میں تاخیر دور کرنے کے لیے پرنٹنگ کا دورانیہ بغیر تعطل 24 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

Source
 

Back
Top