
حکومت اور پی ٹی آئی نے آئینی بحران کے حوالے سے خبردار کردیا,وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں جلد یا بدیر کوئی نہ کوئی آئینی میلٹ ڈاؤن ہونے والا ہے‘مارشل لاء کی بات نہیں کررہا مگر آئینی بریک ڈاؤن نظر آرہا ہے.آئینی اور عدلیہ کے فیصلوں کے بجائے سیاسی فیصلے شروع ہوجائیں تو کہاں تک یہ سلسلہ چلے گا۔
جیونیوزکے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں خواجہ آصف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی امریکا کے خلاف باتیں فکسڈ میچ تھا‘ ان کے اس وقت بھی رابطے تھے‘پی ٹی آئی نے امریکا کے خلاف اتنی زیادہ ہائپ پیدا کی پھر بھی پورا امریکی نظام ان کے حق میں بول رہا ہے‘ موجودہ صورتحال پہلے کے مقابلہ میں کہیں زیادہ گمبھیر ہے، اٹھارہ مہینے بڑی مدت ہوتی ہے بہت کچھ ہوسکتا ہے، ہماری سیاست میں بھی بارہویں کھلاڑی بہت ہیں .
https://twitter.com/x/status/1814023573247537516
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا‘اس معاملہ پر اتحادیوں کی مشاورت ضروری ہے، اتفاق رائے پیدا کر کے ایکشن لیا جائے گا، اقتدار چھن جانے کے بعد سے پی ٹی آئی پاکستان کے لئے خطرہ بن گئی ہے‘یہ نہ دہشتگردوں کی مذمت کرتے ہیں نہ شہداء کے وارثوں کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کو امریکا سے امداد مل رہی ہے‘انہوں نے اپنی حمایت کے لیے امریکا میں لابسٹ ہائر کیے ہوئے ہیں‘ پاکستان کووینٹی لیٹر یا لائف سپورٹ سسٹم پر رکھنے کا سلسلہ چل رہا ہے‘ امریکا کو اپ سیٹ کرنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔دہشتگردی کے خلاف اتفاق رائے کی ہماری پیشکش آج بھی موجود ہے‘ دہشتگردی کیخلاف قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1813996405674877424
خواجہ آصف نے کہا کہ توہین عدالت کا مذاق اب بند ہوجاناچاہئے، آرٹیکل 209کو آئین سے نکل جانا چاہئے، ہماری عدلیہ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے دائیں جانب کھڑی رہی ہے، تمام اداروں میں سیاست سرائیت کرگئی ہے جس میں عدلیہ سرفہرست ہے۔
انکا کہنا تھا کہ نواز شریف بالکل بھی غیرمتحرک نہیں ہیں، میڈیا کے سامنے نواز شریف کی سرگرمیاں نہیں آرہیں، موجودہ صورتحال پہلے کے مقابلہ میں کہیں زیادہ گمبھیر ہے، اٹھارہ مہینے بڑی مدت ہوتی ہے بہت کچھ ہوسکتا ہے، ہماری سیاست میں بھی بارہویں کھلاڑی بہت ہیں، فچ کی رپورٹ دیکھ کر انہیں اپنا مستقبل تابناک نظر آرہا ہوگا، ہماری حکومت خطرے میں نہیں ہے، پی ٹی آئی پاکستان کے وجود کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔
دوسری جانب پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے رہنماحامد خان نے کہاہے کہ حکومت کی حرکتوں کی وجہ سے ملک آئینی بریک ڈاؤن کی طرف جاسکتا ہے، حکومت ہر غیرآئینی حرکت کررہی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کررہی، حکومت خود ملک کو آئینی بریک ڈاؤن کی طرف لے کر جارہی ہے‘یہ قوم کو مزید آئینی الجھاؤ میں ڈال رہے ہیں جس سے آئینی بریک ڈاؤن کا پورا پورا خطرہ ہے‘سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو ملک میں آئینی نظام گرجائے گا۔
حامد خان نے کہا کہ ایڈہاک ججوں کی تعیناتی بالکل غلط فیصلہ ہے‘پاکستان بار کونسل میں مخصوص لوگ ہر قسم کی اسٹیبلشمنٹ کی لائن لے کر چل رہے ہیں، ایسے لوگ وکیلوں کی نمائندگی نہیں کررہے ‘ لاہور ہائیکورٹ بار نے پریس کانفرنس میں ایڈہاک تقرریوں کی سخت مخالفت کی ہے‘جب سپریم کورٹ میں تمام ججز موجود ہیں تو ایڈہاک جج کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ایڈہاک ججوں کی تعیناتی غلط اور بدنیتی پر مبنی اقدام ہے۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئینی معاملات کیلئے الگ عدالت بنانے کی ضرورت نہیں‘ تاریخ میں ایڈہاک ججوں کو استعمال کر کے غلط فیصلے کرائے گئے‘ سپریم کورٹ مکمل نہ ہو تو ایک دوکیسوں میں ایڈہاک جج ہوسکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1813970007870886094 https://twitter.com/x/status/1814309821425897765 https://twitter.com/x/status/1814199869927547107 https://twitter.com/x/status/1814270415826518484
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shah11h1h2.jpg
Last edited by a moderator: