ملک میں لیول پلیئنگ کی ضرورت جتنی نواز شریف کو ہے اتنی کسی کو نہیں

12nawaztalalchaudhgryrgsgsj.png

نوازشریف کہتے ہیں میرے پاس صرف ایک اثاثہ بچا ہے کہ میں جو کہتا ہوں کرتا بھی ہوں: سینئر رہنما ن لیگ

سابق وزیر مملکت ورہنما ن لیگ محمد طلال چودھری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ نوازشریف کو پچھلے 4 انتخابات میں سے صرف ایک میں لڑنے دیا گیا۔

بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے لیکن آئندہ انتخابات میں اس کی جتنی ضرورت نوازشریف کو ہے ملک میں کسی اور کو نہیں ہے۔ ہمیں طعنہ دیا جاتا ہے کہ ن لیگ نے ڈیل کر لی لیکن مشکل وقت آنے پر نہ ہی ہم میں سے کوئی رویا نہ ہی کسی نے اپنے قائد اور سیاسی جماعت سے لاتعلقی اختیار کی۔


ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے محمد طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں ریلیف نہیں دیا جا رہا بلکہ انصاف مل رہا ہے، ہمارے ساتھ 7 برس پہلے جس ظلم کا آغاز کیا گیا تھا اس پر ہمیں انصاف مل رہا ہے جو کہ بہت دیر پہلے ملنا چاہیے تھا۔ نوازشریف اس بات کو سمجھتا ہے کہ ہمارے ملک کا مسئلہ صرف ایک ہے روٹی، روٹی اور صرف روٹی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف یہی کہتے ہیں کہ میرے پاس صرف ایک ہی اثاثہ بچا ہے کہ میں جو کہتا ہوں اس پر عمل بھی کرتا ہوں۔ایک اور موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف دانتوں کا علاج ہی کر سکتے ہیں، سیاست کا نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سٹیبلشمنٹ سے اپنی جماعت اور سیاسی جماعتوں کے مابین مذاکرات کا جو ترلہ کر رہے ہیں اس میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کرائے پر پی ٹی آئی میں آنے کے بعد ہفتہ دو ہفتے تک جیل میں رہنے کے بعد پارٹی چھوڑ جانے والوں کے کوئی حلقے بھی نہیں ہیں بلکہ وہ عوام میں ہلکے پھلکے بھی نہیں ہیں۔ جو لوگ کسی نئی جماعت میں جگہ حاصل کر چکے ہیں انہیں سیاست میں جگہ نہیں ملے گی۔
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)
Not one, not two, but multiple DG ISI were used to destroy Shareef's politics and make way for Imran Khan.

But, Imran fud up big time !!

this is how historians will record return of Nawaz
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
لگتا ہے کہ تنظیم سازیاں واقعی ناکام ہوگئی ہیں اسی لیے لیول پلائنگ فیلڈ کی ضرورت پڑ گئی ہے۔
 

Bull

Minister (2k+ posts)
Not one, not two, but multiple DG ISI were used to destroy Shareef's politics and make way for Imran Khan.

But, Imran fud up big time !!

this is how historians will record return of Nawaz
NS Apnay kartoown key waja say puncha hay ise hall main.
 

Back
Top