ملک میں مہنگائی کی شرح 46 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی

shehabhza.jpg


رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی مہنگائی کی شرح 46 اعشاریہ 65 فیصد پر پہنچ گئی اور 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں، جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.80 فیصد اضافہ ہوا ہے، جب کہ سالانہ بنیادوں پر 46.65 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ماہ رمضان کے آتے ہی 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور آٹے، ٹماٹر، آلو، دال، چینی اورگھی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر 58 روپے سے بڑھ کر 100 روپے فی کلو پر پہنچ گیا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1817روپے سے بڑھ کر2587 روپے کا ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 770 روپے مزید مہنگا ہوا ہے، اور دال ماش 415 روپے سے بڑھ کر 421 روپے سے زائد ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گھی ، تازہ دودھ، دہی، مٹن، چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

اس پر عمران خان کے پولیٹکل سیکرٹری حافظ فرحت عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 47 فیصد تک پہنچ رہی ہے. ابھی رمضان کا مہینہ شروع ہوا ہے اور یہ مہنگائی مزید بڑھنی ہے. حکومت کی نااہلی عوام کے معاشی قتل کا باعث بن رہی ہے اور حکمرانوں کی ساری توجہ لوگوں کو اغوا کرنے پر ہے۔

https://twitter.com/x/status/1639222158973976576
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
فقہ حرام لیگیہ والوں کی مہنگائی اور توشہ خانہ پر اب بولتی بند کیوں ہے؟
😂

maxresdefault.jpg