
ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق مہنگائی کی شرح 14 اعشاریہ 48 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 29 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 روپے 38 اور پیٹرول 10 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا اور ایل پی جی گھریلو سلنڈر 154 روپے 15 پیسے مہنگا ہوا ۔
https://twitter.com/x/status/1451561870104616963
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 27 روپے56 پیسےکااضافہ ہوا، ویجیٹیبل گھی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 67 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق 5لیٹرخوردنی تیل بھی 26روپے33 پیسے مہنگا ہوا، لہسن فی کلو 5 روپے 9 پیسے اور آلو فی کلو 84 پیسے مہنگے ہوئے، انڈے فی درجن 2 روپے 21 پیسے مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق چائے، چینی، تازہ دودھ، دہی، چاول، دال ماش اور مٹن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں جبکہ اس ایک ہفتے کے دوران صرف 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7.jpg