ملک میں چیک ڈیمز سمیت مزید ڈیم اورڈرین سسٹم بنانا پڑےگا،آرمی چیف

15%D8%A7%D8%B1%D9%85%DB%92%DA%86%DA%BE%D8%B9%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D9%85%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%D8%A7%D8%A7%D8%B1%D8%B9%DB%8C%D9%86%DA%AF%DB%92.jpg

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالےسے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سیلاب سے بچنے کی پلاننگ کریں گے، آئندہ ہفتے وزیراعظم سمیت چاروں وزرائے اعلیٰ کا اجلاس بلایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سندھ کے ضلع دادو میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچے، اس موقع پر آرمی چیف نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں مقیم سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور علاقے میں مزید پانچ ہزار خیمے تقسیم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

https://twitter.com/x/status/1568648201485565952
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ میں نے پاکستان کے تمام سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے، سب سےزیادہ تباہی دادو میں آئی ہے، منچھر جھیل اور حمل جھیل جن کے درمیان100 کلومیٹر کا فاصلہ ہے اس قدرتی آفت کے دوران آپس میں مل چکی ہیں، دادو کے علاوہ باقی تمام علاقوں میں امدادی کارروائیاں ختم ہوچکی ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ اس وقت پاکستان بھر سے لوگ امداد دےرہے ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے اچھی امداد مل رہی ہے، رولر اوراربن سندھ کے لوگوں سے درخواست کروں گا کہ ہمارے بھائی مشکل میں ہیں ان کیلئے آگے آئیں اور مدد دیں،ہر چیز کیلئے عالمی برادری کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے، عالمی ادارے اپنا کام شروع کرچکے ہیں، مگر دوست ممالک ایک حد تک مدد کرسکتےہیں، باقی ذمہ داری ہمارے ملک کے لوگوں کی ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ ہم نے دریاؤں کے ذریعے سیلاب کی تیاری کی ہوتی ہے، ہم ہمیشہ اس کیلئے تیار رہتے ہیں مگر کسی علاقے میں اگر غیر معمولی بارش ہوجائے تو اس کیلئے ہماری تیاری نہیں ہوتی، سیلاب کے بعد بحالی ایک بڑا چیلنج ہے، ابھی تو ہم لوگوں کو ریسکیو کررہےہیں،دریائے سندھ کےویسٹ حصے سےکیسے نمٹنا ہے اس کیلئے چیک ڈیمز بنانا ہوں گے، ڈرین سسٹم بنایا جائے گا، ہم نے اس پر کام شروع کرتے ہوئے میں نے خود آرمی انجینئر نگ کو ٹاسک دیدیا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ آرمی انجینئرنگ نے اس تحقیق بھی کرلی ہے،اگلے ہفتے ہم وزیراعظم سمیت چاروں وزرائے اعلی کو اس معاملے پر بریفنگ دیں گےجس کے بعد عالمی ماہرین سےاس معاملے پر رہنمائی لی جائے گی ،بےگھر لوگوں کیلئے میرےپاس ایک پلان ہے، ان کیلئےایک پری فیب گاؤں بناتےہیں جس میں 50 سے100گھر ہوں گے،ان گھروں میں 2 بیڈ روم، باتھ روم اور کچن ہوگاجس کا تخمینہ پانچ لاکھ روپے ہے، ان گھروں کی زندگی 50 سے100 سال تک ہوگی۔
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
Jahan Jahan Salab aya hay wahan per DHA bana do, Hamesha k lya masla haal ho jaye ga.

Pakistan ko is waqt DHA ki bayhad zarorat hai.,
 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
Baghlol ki gaand 7 arab rupay se bhari nahin hey jo iss ne haramkhor ganjay sey London bhagney key awais liye. Yeh madar chod ab commissions ke peche laga hua hey. Inshallah iss ki gaand mey adamkhor keeray jama ho jayen ge. Pakistan Islam key naam per bana tha aur hifazat bi Allah [SWT] karega
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

یا الله . افواج پاکستان ملک کی خیر خواہ ہیں ،ان کی حفاظت فرما اور التجا صرف یہ ہے کہ انہیں بس کوئی ایسا سپہ سالار عطا فرما جو ملک اور قوم کی بہتری کے کام آئے . آمین​