ملک میں کورونا کے مریضوں میں تشویشناک اضافہ،پانچویں لہرکاخدشہ

coron11213.jpg


پاکستان میں کورونا کیسز میں ڈرامائی طور پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ جس کی وجہ پاکستان میں اومیکرون کے بڑھتے کیسز بتائے جارہے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔کورونا کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے144افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 56 ہزار 960 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

cor1121.jpg


ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 643 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 708 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد رہی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 514 ہزار 774 افراد کے کوروناوائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 735 ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے اب تک 28,943 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

cor2211.jpg


این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس نے سندھ کو سب سے زیادہ متاثر کیا جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 826 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 445 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 469، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 755، بلوچستان میں 33 ہزار 644، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 667 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

کورونااب تک سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,074 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں7673، خیبرپختونخوا میں 5933، اسلام آباد میں967، بلوچستان میں 364 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 746 افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 10 ہزار 184 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 632 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

 

Masud Rajaa

Siasat member
This was very much expected. no surprises there.

Everyone has it in the western countries, now we will have it too.