منفی کمپین پر ماریہ بی کے "دیسی لبرلز" پر طنزیہ وار

mairaiahba.jpg

پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں،ماریہ بی نے اپنے خلاف منفی مہم چلانے والے دیسی لبرلز کو پر کڑی تنقید کردی،

ماریہ بی کو ’دیسی لبرلز‘ کی جانب سے بہاولپور کے شاہی قبرستان میں ایک تازہ فوٹو شوٹ پر تنقید کی گئی تھی، ڈیزائنر نے انسٹاگرام پر معافی مانگتے ہوئے اس فوٹو شوٹ کو پروڈکشن ہاؤس پر ڈال دیا تھا۔

ماریہ بی نے شدید منفی مہم کے بعد اپنے دفاع کیلئے دوبارہ سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور دیسی لبرلز پر خوب برہم ہوئیں۔

انہوں نے اپنی ایک دوست کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ پاکستانی ماریہ بی کے ساتھ ہیں اور ان کے کپڑوں کا نیا کلیکشن ختم ہوچکا ہے،
ghjk-1678545001.jpg


ماریہ بی نے اس کے کیپشن میں لکھا کہ یقیناً اللہ ہمارا رازق ہے اور اس بات سے لبرلز کو موت پڑتی ہے کہ ماریہ بی جسی خواتین کامیاب ہورہی ہیں، الحمداللہ۔

واضح رہے کہ ماریہ بی ماضی میں کئی بار تنقید کی زد میں رہی ہیں، کورونا وبا کے دوران ڈرائیور کو کورونا ہونے کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر وہ شدید تنقید کی زد میں رہیں، اسی طرح وہ ہم جنس پرستی پر بنی ایک فلم جوائے لینڈ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر بھی وہ مخصوص حلقوں کی تنقید کی زد میں رہیں
 

Back
Top