
سینئر صحافی و اینکر پرسن منیب فاروق کو وزیراعلیٰ مریم نواز کے 100 روزہ حکومت کی تعریف کرنا مہنگا پڑگیا ہے، صحافی وسوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
منیب فاروق نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز نے بطور وزیراعلیٰ پہلے 100 دنوں میں اپنے ناقدین کو غلط ثابت کردیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے مریم نواز ن لیگ کو واپس وہیں لاسکتی ہے جہاں وہ کبھی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1799463306861908297
پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے کہا کہ کیا واقعی؟ آپ نے یہ نتیجہ کیسےنکالا؟
https://twitter.com/x/status/1799509609310216528
پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ منیب فاروق کی ٹویٹس ایسی ہوتی ہیں جیسی ایک پی آر کمپنی کسی کی مہم کیلئے انفلوینسر کو لکھ کر دیتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1799682044819300845
بشارت راجا نے کہا کہ اخبار نویس دنیا میں ان لوگوں کا ساتھ دینے کیلئے پیدا ہوت ہیں جو مصائب ہوتے ہیں، طاقتوروں کے بوٹ چاٹنے والوں کا اخبار نویسی سے کیا تعلق؟
https://twitter.com/x/status/1799766646753747154
زبیر علی خان نے کہا کہ ان کی کامیابی نے ن لیگ کو وہاں پہنچادیا ہے جہاں سے وہ شروع ہوئی تھی، جنرل ضیاء کا سیاہ دور، مریم نواز ن لیگ کو واپس وہاں پہنچا چکی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1799522680632209836
احمد وڑائچ نے منیب فاروق کو چیلنج کیا اور کہا کہ مائیک اٹھائیں اور وزیراعلیٰ کی شاندار پرفارمنس کے بارے میں عوام کو بتائیں، خاص طور پر کسانوں کو سمجھائیں، پوری دیہی معیشت کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1799711813879075258
صحافی ارم ضعیم نے کہا کہ اتنا ن لیگ کو خود بھی نہیں پتا جتنا منا جانتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1799521094950416560
سلمان درانی نے کہا کہ منیب بھائی اتنی محنت کے بعد بھی آپ کوئی عہدہ نہیں ملا؟
https://twitter.com/x/status/1799526727309316214
عمران یوسفزئی نے مٹن کی قیمت میں کمی سے متعلق حکومتی سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی بتاسکتا ہے کہ مٹن کا یہ ریٹ کہاں پر ہے؟ اور سستی بجلی کہاں ہے؟
https://twitter.com/x/status/1799470548134842416
سالار سلطانزئی نے کہا کہ اگر 100 دنوں میں 12 کروڑ پنجابیوں کی بددعائیں سمیٹنا کامیابی ہے تو پھر واقعی تاریخ ساز وزیراعلیٰ ہیں ۔
https://twitter.com/x/status/1799814166246772894
عماد یوسف نے کہا کہ اس حکومت کی جانب سے پاس کردہ ہتک عزت کے قانون پر تمام صحافی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں، آپ کا یہ بیان ایک سپورٹر کا ہے ، وکیل کا ہے ، کسی صحافی کا ہے کا بس ایسے ہی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1799486830095560898
پی ٹی آئی رہنما سکندر فیاض بھڈیرا نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنے 100 دنوں میں رورل اکانومی برباد کی، آپ کو یہ محسوس نہیں ہوگا مگر آنے والے دنوں میں اس تباہی کے اثرات سب کو نظر آجائیں گے،
https://twitter.com/x/status/1799715685498581485
صحافی محمد عمیر نے کہا کہ جو آپ نے لکھا ہے یہ تعریفی پروگرام ویڈیوز کے ساتھ سارے چینلز کو بھیجا گیا تھا، آپ لائیو کیمرہ آن کریں اور ہسپتال، تھانے یا کسی اور سرکاری دفتر جائیں آپ کو پتا چل جائے گا کہ 100 دنوں میں کیا ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1799500843676254711
ایک صارف نے کہا کہ ایک زمانہ تھا آمر صرف لفافوں سے اپنی تعریفیں کرواتا تھا، آج کل لفافوں کو حکم ہے کہ جنرل نانی کی بھی تعریفوں کے پل باندھے جائیں۔
https://twitter.com/x/status/1799479728631587268
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18munnsmunnakjskjskjsk.png