
سپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کو بوگس قرار دیتے ہوئے سلیمان شہباز شریف کو بری کرتے ہوئے بے بنیاد کیس قائم کرنے پر سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر و ایف آئی اے حکام کے خلاف کارروائی کی ہدایات دیدی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ لاہور سینٹرل میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے خلاف 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جج بخت فخر بہزاد نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جج نے ایف آئی اے حکام سے استفسار کیا کہ انکوائری و انویسٹی گیشن میں اپنا موقف تبدیل کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟
تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ہم نےکوئی کارروائی نہیں کی، ایف آئی اے کے 7 والیم ہیں، ان میں کوئی ثبوت ہے؟ سیدھا سیدھا بتائیں کہانیاں مت بنائیں، میں سارے ایف آئی اے والوں کو ابھی جیل بھیج دوں گا، مجھے جواب چاہیے کہ کیس کے چالان کے ساتھ جرم کا ثبوت کیا تھا؟
ایف آئی اے کے وکیل فاروق باجوہ نے جواب دیا کہ سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے براہ راست کوئی ثبوت نہیں ہیں، جج بخت فخر نے ریمارکس دیئےکوئی ان ڈائریکٹ ثبوت ہیں تو وہ ہی بتادیں، تفتیشی افسر علی مردان نے بتایا کہ سلیمان شہباز کے اکاؤنٹ کی تفصیلات لی گئی تھیں مگر ان کا اکاؤنٹ استعمال نہیں ہوا، جج نے ریمارکس دیئےکہ پھر ان کے خلاف کیس کیوں بنادیا؟ جب ان کااکاؤنٹ ہی استعمال نہیں ہوا؟
علی مردان نے کہا کہ ان کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع ہوتے اور کیش میں نکلتے تھے، جج نے ریمارکس دیئے کہ پیسے جمع ہونا اور نکلنا کونسا جرم ہے؟ ایف آئی اے والوں کو اسی لیے بلایا ہے کہ آکر بتائیں اتنےسال کیا ڈرامہ چلتا رہا، شہزاد اکبر کو ریکارڈ کون فراہم کرتا تھا جو وہ پریس کانفرنس کرتے تھے، 100 بار تو انہوں نے ادھر پریس کانفرنس کی ہے۔
عدالت نے ایف آئی اے، تفتیشی افسر اور سلیمان شہباز کےوکیل کے دلائل سننےکے بعد کیس کو بوگس قرار دیتےہوئے سلیمان شہباز و دیگر ملزمان کو بری قرار دیتے ہوئے کیس بنانے والے ایف آئی اے حکام اور شہزاد اکبر کے خلاف کارروائی کی ہدایات کردی ہے۔
قانون دان اور صحافی عبدالمعیز جعفری نے فیصلے پر ردعمل دیتےہوئےکہا کہ ایف آئی اے نے17ہزار ٹرانزیکشنز کی چھان بین کی اور 16اعشاریہ 3 ارب کی منی لانڈرنگ کا پردہ فاش کیا، مگر جج صاحب کہتےہیں کہ " رقم جمع کروانا اور نکالنا، اس میں کیا جرم ہے؟"
https://twitter.com/x/status/1678326889625051137
صحافی وقاص اعوان نے کہا کہ سلیمان شہباز پر کیس بنانے پر شہزا د اقبال اور ایف آئی اے حکام کے خلاف کارروائی کی ہدایت، عمران خان کے خلاف اب تک 200 سیاسی انتقام کے مقدمے بن چکے ہیں، کارروائی کس پر ہوگی؟
https://twitter.com/x/status/1678403057481048064