منی کی بدنامی سے شیلا کی جوانی تک از پروفیس

c4cheema

MPA (400+ posts)
منی کی بدنامی سے شیلا کی جوانی تک از پروفیسر محمد عقیل

میرے ایک دوست فرمانے لگے کہ بھئی میرا بیٹا تو منی بدنا م ہوئی کے گانے پر بہت اچھا ڈانس کرتا ہے۔ انہی کے برابر ایک اور صاحب بھی بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جناب اب تو یہ گانا پرانا ہوگیا ، میرا بیٹا تو شیلا کی جوانی پر تھرکتا ہے اور ہم سب اسے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔ میں ان کی باتیں سن کر چپ نہ رہ سکا۔ میں نے کہا جناب اگر کل آپ کے بیٹے جوان ہو کر کسی اصلی شیلا اور حقیقی منی کی محفلوں میں تھرکتے نظر آئیں تو برا مت مانئے گا۔
اس وقت منی اور شیلا کے گانےہماری اکثریت کے علامتی ٹائٹل سونگز ہیں۔لوگ ان گانوں پر تھرکتے، ان طوائفوں کی عریانی سے آنکھیں سیکتے، شراب و سرور کے مناظر سے لطف اندوز ہوتے اور فحش کلام سے محظوظ ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔لیکن جب اس ماحول میں تربیت پا کر ان کی بہنیں منی بنتیں ، بیٹیاں شیلا کی جوانی میں ڈھلتیں اور لڑکے آوارہ عورتوں کو آئڈیل بناتے ہیں تو یہی لوگ شور مچاتے ، روتے ، چلاتے ، ماحول کو بر ا کہتے اور مقدر کو کوستے دکھائی دیتے ہیں۔
اس مسئلے کے دو حل نظر آتے ہیں۔ پہلا یہ کہ یا تو سوسائٹی میں اخلاقیات کو ختم کرکے ہر شخص کو عریاں، بے حیا اور بے اخلاق کردیا جائے تاکہ کسی کو اپنے ننگے پن کا احساس ہی نہ ہو۔ ظاہر ہے یہ حل تو مغرب میں بھی ممکن نہیں ہو پایا کیونکہ خدا کی بنائی ہوئی فطرت کو مسخ تو کیا جاسکتا ہے لیکن مٹایا نہیں جاسکتا۔دوسرا حل یہ اس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے اور انفرادی و اجتماعی سطح پر کوششیں کی جائیں۔
اس مسئلے کو اگر سنجیدگی سے دیکھا جائے تو بے اخلاقی اور بے راہ روی کے اسباب جاننا لازم ہے۔ سوسائٹی میں بے راہ روی کے کئی اسباب ہیں لیکن سب سے اہم پہلو میڈیا بالخصوص ٹی وی چینلز کا ہے۔ آج کی تاریخ تک بیسیوں چینلز پاکستان میں اپنی خبریں، ڈرامے، فلمیں، گانے اور اسپورٹس کے پروگرام نشر کررہےہیں۔ ان تمام چینلز کا اثر معاشرے پر بہت زیادہ ہے۔ بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ اس وقت عملی طور پر قوم کی تربیت، ذہن سازی، ثقافت، طرز فکر غرض ہر اہم تربیتی پہلو ان چینلز ہی کے ہاتھ میں ہے۔ چنانچہ ان کی بے راہ روی پوری قوم کو گمراہ کر سکتی ہے۔ا ن چینلز کی اخلاقیات کا جائزہ لینے کے لئے چند مثا لوں پر غو ر کرتے ہیں ۔
۱۔ پہلا مسئلہ ایڈورٹز مینٹ یعنی اشتہارات کا ہے۔ منافع کمانے کی تگ و دومیں کمپنیز کسی بھی حد تک جانے پر تلی ہوئی ہیں۔ چنانچہ نوجوان لڑکے اورلڑکی کو ساری رات بات کرنے پر ترغیب ، عریانی کا غیر محسوس طریقے سے فروغ ، فحش گفتگو کی روزمرہ میں شمولیت ، جھوٹ اور لفاظی سے اشیاء کی فروخت اور مادہ پرستانہ سوچ کا ملبوسات اور دیگر ذرائع رواج وہ چند منفی پہلو ہیں جو اخلاق باختہ اشتہار بازی سے جنم لیتے ہیں ۔
۲۔ دوسرا پہلو ٹی وی ڈرامے اور فلمیں ہیں۔ آج پاکستانی ڈرامے کسی طور انڈیا کے غیر اخلاقی پروگراموں سے پیچھے نہیں ۔ ان ڈراموں میں طوائفوں کی سرگرمیوں ،شادی شدہ افراد کے خفیہ معاشقوں اور نوجوانوں کی ناآسودہ خواہشات کا پرچار کرکے یہ باور کرایا جاتا ہے کہ ہر دوسر ے گھر میں یہی سب کچھ ہورہا ہے۔اسی کے ساتھ ساتھ مادہ پرستی، جھوٹ، بد دیانتی، جرائم اور جنسیات کو ایک مختصر لباس میں پیش کردیا جاتا ہےتاکہ دیکھنے والے خود ہی اس جامے کو چاک کرکے عریانیت سے ملبوس ہوجائیں ۔
۳۔موسیقی کے چینلز تو آرٹ کے نام پر کسی بھی حد سے گذرنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔ چنانچہ بے ہنگم طور پر تھرکتے ہوئے لڑکے اور لڑکیاں ایک طرف تو مایوسی ، افسردگی اور بے ترتیبی کی تصویر بنے نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب وہ اس سے چھٹکارہ پانے کےلئے کپڑوں کو مختصر کرتے، اچھل کود سے مصنوعی ولولہ پیدا کرتے اور شہوانی جذبات جو برانگیختہ کرنے کی سعی کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ موسیقی اور بے ہودہ شاعری کے ذریعے ہر شہوانی جذبے کو محبت کے نام سے منسوب کیا جاتا اور غلاظت پر پردہ ڈالنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔
۴۔ سب سے اہم پہلو رول ماڈل کی پیروی کرنا ہے۔ میڈیا گلوکاروں، اداکاروں، کھلاڑیوں اور اینکرز کو غیر ضروری طور پر فرش سے عرش تک پہنچاتا ہے۔ چنانچہ لوگوں کے آئڈیل مختصر لباس والی اداکارائیں، وجیہہ شکل کے فنکار، مادیت میں لتھڑے ہوئے گلوکار اور تعلیم و تربیت سے عاری کھلاڑی ہوتے ہیں ۔ ان سب لوگوں کی حیثیت ماضی میں بندر کا ناچ دکھا کر محظوظ کرنے والے مداری سے زیادہ نہیں ہوتی تھی ۔ لیکن آج پوسٹ ماڈرنزم کی بنا پر یہ لوگوں کے رول ماڈل بن جاتے ہیں ۔ اس طرح سائینس دان ، فلسفی، اساتذہ ، مفکرین اور دیگر سنجیدہ اور تعمیری طبقے پس پشت چلے جاتے اور سرخی پائوڈر سے مزین جدید بھانڈ نوجوانوں کی منزل بن جاتے ہیں۔
اس بحث سے یہ نتیجہ نکلا کہ یہ چینلز قوم کی اخلاقی تربیت میں ناکام دکھائی دیتے بلکہ مزید اخلاقی انحطاط کا سبب بنتے نظر آتے ہیں۔ اس کا بنیادی سبب ایک تو یہ ہے کہ ان چینلز کے مالکان کا بنیاد مقصد منافع میں اضافہ کرنا ہے نا کہ اخلاقیات کا درس دینا دوسری وجہ ٹی وی کے ذمہ داروں کی اپنی تربیت نہ ہونا شامل ہیں۔
ان مسائل کے حل پر اگر غور کیا جائے تو درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا لازمی نظر آتا ہے ۔
۱۔انفرادی طور پر ہم سب کو چاہئے کہ برائی کو برائی سمجھیں ۔ دقیانوسیت اور اخلاقی اقدار میں تفریق کریں۔گناہ کا سبب بننے والے گانوں ، مناظر، فلموں اور گفتگو سے اسی طرح نفرت کریں جیسے بدن پر لگنے والی کیچڑ سے کرتے ہیں۔
۲۔ ٹی وی اور انٹرنیٹ کے استعمال میں احتیاط اور کمی کریں۔ نیز خود کو اور اپنی اولاد کو برائی سے محفوظ رکھنے کے لئے ٹی وی یا کمپیوٹر کو بیڈ روم سے نکال کر لائونج یا کسی مناسب جگہ پر رکھا جائے تاکہ ہر آنے جانے والا دیکھتا رہے کہ کیا دیکھا جارہا ہے۔
۳۔ اجتماعی سطح پر حکومت کے ذریعے سنسر بورڈ بنایا جائے جس کے ممبران کم علم دینی علماء کی بجائے پڑھے لکھے مذہبی اور سوشل اسکالرز ہوں۔
۴۔ اجتماعی سطح پر ٹی وی کے حکام یہ فیصلہ کریں کہ وہ کوئی ایسا اشتہار یا پروگرام نشر نہیں کریں گے جو اخلاقی بگاڑ کا باعث بنے۔
۵۔ انفرادی اور اجتماعی دونوں سطح پر تہیہ کرلیں کہ آج سے کسی بھی ایسے پروگرام ،گفتگو، تفریح یا محفل کا حصہ نہیں بننا جو غیر اخلاقی ہو اور جس سے اللہ کی ناراضگی کا خدشہ ہو۔

moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)
Re: منی کی بدنامی سے شیلا کی جوانی تک از پروفی&#

جب تک منی اور اسکو بدنام کرنے والے بازاروں، مزاروں، بسوں میں خود کش بم دھماکوں میں معصوم شہریوں کو نہ مارتے پھریں، مجھے انکی کوئی خاص فکر نہیں.اسی طرح اگر شیلا اور اسکی جوانی کے مستانے سکولوں، تھانوں، فوجی سنٹروں، نیوی بیسوں، اور فوجی چوکیوں پر دہشت گردانہ حملے نہ کریں تو انکی بھی خاص پروا نہیں

اسکے علاوہ اگر ان ماڈرن مسلم بھائیوں اور بہنوں کو پیار اور احترام سے غیر اسلامی کاموں کے برے نتائج سے
عقلی اور اسلامی دلائل کی مدد سے آگاہ کیا جاۓ تو یہ ہٹ دھرمی کی بجاۓ ہمیشہ بات مانتے ہیں.دماغ بند 'کنٹوپ' والوں کی طرح مخاطب پر خودکش حملہ نہیں کرتے. سارا مضمون برائی کی جڑ کے خاتمے کی بجاۓ صرف سطحی اقدامات تک محدود ہے.کہ .........کی دوڑ، مسجد تک
 
Last edited:

Bai please stick to main point ... and for your kind information both are not not Muslims killing innocents (Davis kind MULLAs) and so called Modern Muslims (moazzaminaz) :D :D

The best Muslim is he from whose tongue and hands other Muslims remain safe." (Bukhari)

Can you justify those Modern Muslims in the light of Islam ....

Prophet Muhammad (SAW) stated, "In later generations of this ummah there will be women who will be DRESSED BUT NAKED and on top of their heads (will look like) CAMEL HUMPS. Curse them for they are truly cursed."(Muslim)

Prophet Muhammad(Peace and Blessings be Upon Him) said:“Any woman who puts on perfume, then passes by people so that they can smell her fragrance, is an adulteress.”[Nisai, Al-Hakim]
 
moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)
Re: منی کی بدنامی سے شیلا کی جوانی تک از پروفی&#

Bai please stick to main point ... and for your kind information both are not not Muslims killing innocents (Davis kind MULLAs) and so called Modern Muslims (moazzaminaz) :D :D

The best Muslim is he from whose tongue and hands other Muslims remain safe." (Bukhari)

Can you justify those Modern Muslims in the light of Islam ....

Prophet Muhammad (SAW) stated, "In later generations of this ummah there will be women who will be DRESSED BUT NAKED and on top of their heads (will look like) CAMEL HUMPS. Curse them for they are truly cursed."(Muslim)

Prophet Muhammad(Peace and Blessings be Upon Him) said:Any woman who puts on perfume, then passes by people so that they can smell her fragrance, is an adulteress.[Nisai, Al-Hakim]

بھیا، میں نے کوئی غلط بات کی ہے تو بتائیں!!!!!؟ اور یہ اسلام کے دائرے سے اندر -باہر کرنے والی گیم آپ کھیلیں. آپ لوگ اس میں خوب ماہر ہیں. ایسے ہی کام جاری رہا تو ایک دن صرف آپ اکیلے "مسلمان" باقی بچیں گے

c4cheema

MPA (400+ posts)
Re: منی کی بدنامی سے شیلا کی جوانی تک از پروفی&#

بھیا، میں نے کوئی غلط بات کی ہے تو بتائیں!!!!!؟ اور یہ اسلام کے دائرے سے اندر -باہر کرنے والی گیم آپ کھیلیں. آپ لوگ اس میں خوب ماہر ہیں. ایسے ہی کام جاری رہا تو ایک دن صرف آپ اکیلے "مسلمان" باقی بچیں گے

Thats what I am asking you to prove Shela ki jawani @ Islam ...
App batain guma pher ker na kareen ... jo point ha us pa reference quote kareen agar hain to ......chahay Ghandi G ka hi kion na hooon after all leader ko hi Quote kia jata ha
 
moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)
Re: منی کی بدنامی سے شیلا کی جوانی تک از پروفی&#

Thats what I am asking you to prove Shela ki jawani @ Islam ...
App batain guma pher ker na kareen ... jo point ha us pa reference quote kareen agar hain to ......chahay Ghandi G ka hi kion na hooon after all leader ko hi Quote kia jata ha

١- میں نے کہاں شیلا کی جوانی کو "مشرف با اسلام" کیا ہے؟؟؟؟؟؟؟ یا اسکو صحیح کہا ہے ؟؟؟ یا اسکا دفاع کیا ہے؟؟؟؟

٢- اگر میں نے اپنی پہلی پوسٹ میں ایسا کچھ نہیں کہا تو آپ بار بار یہ بہتان مجھ پر کیوں باندھ رہے ہیں؟؟؟ دوسرا آپنے گاندھی کو میرا لیڈر بنا ڈالا. زبان سے محفوظ رہنے والی احادیث قوٹ کر کے اسکے بالکل نیچے جھوٹ اور بہتان کی پٹاری کھول دی آپنے. بھائی، کچھ اپنا نہیں تو اپنے مسلمان ہونے کا ہی پاس کر لو. اب مہربانی فرما کر کوئی نیا جھوٹ نہ تھونپ دیجئیے گا مجھ پر. اور یار کوئی صحیح اعتراض ہے تو بتاؤ، ایسے سائٹ کی بینڈ وڈتھ ضایع نہ کریں
 
samar

Minister (2k+ posts)
Re: منی کی بدنامی سے شیلا کی جوانی تک از پروفی&#

Thats what I am asking you to prove Shela ki jawani @ Islam ...
App batain guma pher ker na kareen ... jo point ha us pa reference quote kareen agar hain to ......chahay Ghandi G ka hi kion na hooon after all leader ko hi Quote kia jata ha

gana gaana bara gunah he ya kisi begunah ko katal krna ????????

kia ye chotey see baat samhaj se bahir he tumharey ????????

gana kion mana he kia iski vaja jantey ho ????????

masoom log aier roz marr rahey hain us wakt tumhain koi deen nazar nhi ata koi gana sun le us pe deen yaad ajata he...........
 
c4cheema

MPA (400+ posts)
Re: ??? ?? ?????? ?? ???? ?? ????? ?? ?? ?????&#

gana gaana bara gunah he ya kisi begunah ko katal krna ????????

kia ye chotey see baat samhaj se bahir he tumharey ????????

gana kion mana he kia iski vaja jantey ho ????????

masoom log aier roz marr rahey hain us wakt tumhain koi deen nazar nhi ata koi gana sun le us pe deen yaad ajata he...........
Is ko kehtay hain khawajay ka gawa ...
Aray bai ALLAH tumhain thori si aqal shareef da or post pernay ki taufeeq bi day
1. is post main kisi na be un hudkashoon ko justify nahi kia (main thread ki baat ker raha hooon).. ab tum log aik mind set ker kay bathay hooo to main kia karoon
2. ALLAH tumhain thora sa hafiza day to tum dakhoo ka wo hudkash koon hain ... aya hain be ka shaitan malik hi kehta ha .... jiska sir mil gaya wo hod kush or saniha akhroot abad yaad rakhana ... tumharay bai us time hi wah wah kernay lag gaee thay.... ya abi 1 case ha ...

... meray kahayl ha tum loog ab ... muni or sheeal pa baat karoo gay .... agar akal or thori se be soch hoi to
 
Last edited:

angryoldman

Minister (2k+ posts)
Re: منی کی بدنامی سے شیلا کی جوانی تک از پروفی&#1587

from last many days on this forum modren muslims and islam is very active.i still don't get the idea of modren islam.i know ijtehad,ijmma acoording to the age but within islamic rules and laws.
1 thing is for sure follow islam as whole.there is no partial islam or beneficial to specifical persons like jews.Jihad is part of islam not terrorism.if we scare or forgot or fall in love with this life then its our fault.
and i observe that if u talk abt it some people call u kharijis.if jihadi's ,mulla's,molana's are kharji then all pakistani's since 1947 till now are kharjis.we assaulted 3 billion muslims in india.we killed 1 million muslims in afghanistan.we elected people to kill us or sell us 1 by 1 within pakistan.if u refuse quran or hadeeth or some part of it then ur Emaan is doughtfull.its not me read sahih hadeeth.
i know its off the topic.but some brothers try to dominate their feelings and thoughts on others with modren ideas.
 
Thanks brother