موبائل فون نہ دلانے پر 15 سالہ لڑکے نے خودکشی کر لی

mobil1l1211.jpg


سندھ کے شہر شکارپور میں 15 سالہ لڑکے نے من پسند موبائل فون نہ دلانے پر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق شکارپور کے گاؤں میرل کلہوڑو میں مرضی کا موبائل فون نہ دلانے پر 15 سالہ لڑکے نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ متوفی نوجوان کئی روز سے والد سے نیا موبائل فون دلانے کی فرمائش کررہا تھا۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ عرفان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ لڑکے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی کے علاقے ناظم آباد میں موبائل فون نہ ملنے پر 20 سالہ لڑکی نے موت کو گلے لگا لیا تھا۔ اس کیس میں بھی متوفیہ نے ماں باپ سے کئی بار موبائل فون دلانے کا کہا تھا۔

تاہم معاشی حالات کے باعث ماں باپ جواں سال بیٹی کی خواہش پوری نہ کرسکے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ والدین بغیر قانونی کارروائی کے بیٹی کی لاش گھر لے گئے تھے۔
 

Back
Top