
کراچی میں ظلم کی انتہا، چوری کا الزام لگا کر رسیوں سے باندھ کر تشدد کرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آگیا، کوثر نیازی کالونی کے قریب علاقہ مکین پر موبائل چوری کا الزام لگا کر گجر نالے پر پرائیویٹ ٹھیکیدار نے اپنی عدالت لگا لی۔
واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی، جس میں شہر کو باندھ کر اس پر بد ترین تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ واقعہ گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد بلاک جی گجر نالے پر پیش آیا، بااثر شخص نے گجر نالے پر شہری کو رسیوں کے ساتھ باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد میں ٹھیکے دار کا بیٹا بھی باپ کا ساتھ دیتا رہا، اور شہری کو کم از کم 6 گھنٹوں تک رسیوں سے باندھ کر رکھا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1665267813269876736
سیکڑوں افراد وہاں کھڑے تماشا دیکھتے رہے مگر کسی نے نہیں روکا، اس دوران حیرت انگیز طور پر پولیس بھی موقع پر نہیں پہنچ سکی۔اس واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں، تاہم شہریوں میں اپنی عدالت لگا کر تشدد کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے، جو تشویش ناک ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5karachimobilechortorure.jpg