موسمیاتی تباہی سے پاکستان کی ترقی میں کتنے فیصد تک کمی کا خدشہ؟

masu11h2.jpg

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پاکستان کی ترقی کی رفتار سست ہوگی:برطانیہ نے پاکستان کے لیے 5 سالہ کلائمیٹ رزیلینٹ پروگرام کے تحت 35 ارب روپے مختص کر دیئے: برطانوی ہائی کمشنر۔۔ جین میریٹ

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے جس پر بات کرتے ہوئے ہائی کمشنر برطانیہ جین میریٹ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی ترقی کی رفتار پر اثر پڑے گا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیوچر سمٹ سے خطاب کر رہی تھیں جہاں انہوں نے شرکاء کو 5 سالہ کلائمیٹ رزیلینٹ پروگرام بارے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تباہی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے لیکن پھر بھی اسے ماحولیاتی تبدیلی کے خوفناک اثرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان کو ماحولیاتی تباہی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے 15 فیصد تک ترقی میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئے برطانیہ نے پاکستان کے لیے 5 سالہ کلائمیٹ رزیلینٹ پروگرام کے تحت 35 ارب روپے مختص کر دیئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت کاربن کا اخراج کم کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے برطانیہ بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

جین میریٹ کا کہنا تھا کہ برطانیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچائو کے لیے بہت کام کر رہا ہے جس کے ساتھ ورلڈ بینک بھی پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات سے نپٹنے کے لیے فنڈز فراہم کرے گا۔ چند مہینے پہلے برطانیہ کی طرف سے اعلان کیے گئے گرین کلائمیٹ فنڈ (2بلین ڈالر) سے پاکستان بھی مستفید ہو گا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں آج برطانوی بادشاہ چارلس کی سالگرہ کے دن پر پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے ہمراہ کیک کاٹا۔ بادشاہ چارلس کی سالگرہ کے حوالے سے پاکستان میں ہونے والی تمام تقریبات آب وہوا اور ماحولیات پر مبنی ہوں گی۔ جین میریٹ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نپٹنا برطانیہ کی ترجیح اول ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پاکستان کو ماحولیاتی تباہی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے 15 فیصد تک ترقی میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا۔

خدانخواستہ گنجا چور اور اسکا ٹولہ کہیں اقتدار میں آ گیا تو اگر پاکستان بچ گیا تو اس ١٥ فیصد کو ڈبل یا تین گنا کر لیں یعنی ٣٠ سے ٤٥ فیصد تک

Extremely gloomy scenario!