مولانا عبدالشکور حادثہ، ڈرائیور 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

15muftiabdulshakoorreport.jpg

مرحوم وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور حادثہ کیس کے ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مفتی عبدالشکور حادثہ کیس کی سماعت ہوئی، ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان نے کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت اسلام آباد پولیس نے ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور راؤ گل خان کو عدالت میں پیش کیا۔

اس موقع پر تھانہ سیکرٹریٹ کے تفتیشی افسر ریکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزم کے وکیل فہیم حیدر بھی عدالت میں موجود تھے، تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ ٹکر مارنے والی گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے جن میں سے 2 شدید زخمی ہیں، ملزم کو جائے وقوعہ سےہی گرفتار کرلیا گیا۔


تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کے دو ساتھی واقعہ کے بعد فرار ہوگئے، ملزم کے زخمی ساتھی پولی کلینک میں زیر علاج ہیں، ملزم کے ڈرگ ٹیسٹ اور ساتھیوں سے تفتیش باقی ہے، حساس نوعیت کے اس معاملے کی تحقیق اور تفتیش کیلئے مناسب وقت درکار ہے لہذا عدالت ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرے جس کے بعد عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

دوسری جانب واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے جس کے مطابق مفتی عبدالشکور کی گاڑی کی رفتار30 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جبکہ ٹکر مارنے والی ڈبل کیبن ویگو کی رفتار110 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس جگہ یہ حادثہ پیش آیا وہاں گاڑی کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے۔
 

dxtyle

Councller (250+ posts)
Feeling sad for his demise , May ALLAH swt rank him high place in jannah , politics aside ,but he died in Ramadan , he must be special
 

Back
Top