مولوی سے پوچھ
by Noman Alam
اب مجھ پہ لگے فتویٰ کیا ، مولوی سے پوچھ
عالم ہو گیا بے حیاء ، مولوی سے پوچھ
بچی مری کسی کی تڑپ کے بھوک سے
شہید ہو گئی ہے کیا ؟ مولوی سے پوچھ
مسجد میں بجلی آ گئی ، محلہ اندھیر گھپ
واپڈا مسلماں ہے کیا ؟ مولوی سے پوچھ
چندے کا ہدف اب کے ہے نئی جاۓ نماز
فرش پہ ہوتی نہیں نماز کیا ؟ مولوی سے پوچھ
قران کی حکمت نہیں ، صرف حفظ چاہیے
لفظوں سےپنکھا بنا ہے کیا ؟ مولوی سے پوچھ
شہادت ہے گر مطلوب ، تو مولوی خوش اسلوب
اپنے لخت کیوں نہیں بھیجتا ؟ مولوی سے پوچھ
عالم نےہے شعور کو پھیلا کے دم لیا
تیرے سجدوں کا ہو گا کیا ؟ مولوی سے پوچھ