مونال ریسٹورنٹ گرانے پر اسٹے آرڈر جاری کرنے والا جج معطل

10monastayjudge.png

سپریم کورٹ کی جانب سے مونال ریسٹورنٹ کو گرانےکے حکم کے باوجود اس پر اسٹے دینےوالے سول کورٹ کے جج انعام اللہ کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ اسلام آباد کو گرانے کا حکم دیا تھا تاہم سول کورٹ کے سینئر جج انعام اللہ نے اس پر اسٹے آرڈر جاری کردیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے انعام اللہ کو معطل کرتے ہوئے انہیں ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے اور انہیں آج ہی ہائی کورٹ طلب کیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سول جج انعام اللہ کو او ایس ڈی بناکر ان کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دیدیا ہے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جون میں سوہاوہ روڈ پر واقع مونال ریسٹورنٹ کو 3 ماہ میں مکمل طور پر ختم کرنے کا ایک حکم جاری کیا تھا اور گزشتہ ماہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستیں بھی مسترد کردی تھیں۔
 

Back
Top