
2023 کے مشہور موٹروے زیادتی کیس کی طرز پر ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ملزمان نے ایک خاندان سےڈکیتی کرتے ہوئے 17سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ پاکپتن میں پیش آیا جہاں بہاولنگر سے آنے والی ایک فیملی کو 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے روکا اور لوٹ مار کی اور طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔
لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں نے متاثرہ خاندان میں شامل 17 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سفر کے دوران ایسا ہی ایک واقعہ ایک سال قبل سیالکوٹ موٹروے پر پیش آیا تھا جہاں ملزمان نے لوٹ مار کے دوران ایک خاتون کو بچوں کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اس واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کررکھ دیا تھا ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کیا جس کے بعد خصوصی عدالت نے ان ملزمان کو سزائے موت سنا دی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3raeksacshdjdj.png