مُطالعہ پاکستان میں پڑھا سِکھوں، ہندوؤں نے مسلمان عورتوں پر ہاتھ ڈالا..مراد

battery low

Minister (2k+ posts)
گذشتہ ۴۸ گھنٹے بے یقینی میں حقائق سامنے آنے کے انتظار میں گزارے کیونکہ ذہن نہیں مان رہا تھا کہ واقعتاً پختونخواہ میں، وہاں کی پولیس کی نگرانی میں ایک معزز شہری کی چادر اور چاردیواری پامال کی گئی محظ رشتہ داری کی بنیاد پر؟ کیا ہم بلکل ہی روایات اور تہذیب سے بے بہرہ ہوگئے ہیں؟ کیا انسانیت کا اتنا کال پڑ گیا ہے ہمارے معاشرے میں کہ پوری نفری میں صرف ایک شخص کی غیرت جاگی؟ کیا اللہ کے روزی رساں ہونے پہ اتنا ایمان نہیں رہا ہمارا کہ ہم نے ہر دو ٹکے کے آدمی کی خدائ تسلیم کر لی ہے؟

ٹی وی سکرینز پر بیٹھ کر ۹مئی، ۹ مئی چِلانے والوں نے مجسٹریٹ کے فیصلے میں ایف آئ آر کی تاریخ پڑھی؟ کیا پختونخواہ پولیس نے پڑھا تھا کہ جس کیس میں وہ چھاپہ مارنے نکلے تھے وہ جرم تھا کیا؟ پشاور پولیس لائن پر ہونے والے حملے کے بعد پولیس سے اظہارِ یکجہتی اور امن مارچ کی کال۔۔ آفرین سد آفرین۔ کہا تھا نہ ۹ مئی کا تو بہانہ ہے۔

امن مانگنا جرم ہے میرا! اپنے لوگوں کی زندگیوں کا سوال کرنا جرم ہے میرا۔ Irony must have died a slow painful death..مُطالعہ پاکستان میں پڑھا تھا کہ سِکھوں اور ہندوؤں نے مسلمانوں کی عورتوں پر ہاتھ ڈالا تھا۔ اگلی نسل کیا پڑھے گی ہماری؟منگول مخالفوں کو توڑنے کے لیے اور اپنی دہشت پھیلانے کے لیے ماؤں بہنوں کو نشانہ بناتے تھے۔ مسلمانوں کی تاریخ میں شاید اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پہلی مثال رقم ہورہی ہے۔ انصاف کے دروازوں پر جلاد بن کر بیٹھنے والو!

لوگوں کی زندگی موت، عزت ذلت کے فیصلے کرنے والو! زمیں پر خدائ کے دعویدارو!کرلو فتح یہ ہزیمت کا قلعہ بھی۔ڈال لو ہماری چادروں پر ہاتھ کہ تمہارا اختیار ہے آج۔ جس دن ہم تمہارے گریبانوں پر ہاتھ ڈالیں گے وہ اللہ کا سجایا میدان ہوگا۔ وہ اللہ کے انصاف کا دن ہوگا۔ وہ اللہ کہ جس کا وعدہ ہے کہ وہ بُھولتا نہیں ہے۔ بنا لو اپنی کم ظرفی اور بے غیرتی کے لیے جھوٹے بیانیے بھی،

ہمیشہ رہنے والی ذات کا دعوی ہے کہ قائم سچ نے رہنا ہے اور سچ یہ ہے کہ یہ قوم تمہارے نِقاب اُلٹ چکی ہے۔ سچ یہ ہے کہ تمہارے پاس کچھ نہیں بچا۔ نا بھرم، نا بھروسہ۔ نا غیرت، نا حمیت۔ تم ہار چکے ہو۔ اب نا ہماری پگڑیاں تمہاری عُریانی ڈھانپ سکتی ہیں نا ہماری بہو بیٹیوں کی ردائیں تمہاری عزت بحال کرسکتی ہیں اور نا ہمارے سر حاصل کرکے تمہاری طاقت کو دوام مل سکتا ہے۔کاش اپنے بغض اور انا میں تم اتنا ناگرتے۔
https://twitter.com/x/status/1713925207298023597
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
یہ دولا شاہ کا چوہا اور اسکے لیترے کہاں کے مسلمان ہیں نا شکلوں سے نا کرتوتوں سے ُنا زنا شراب اور کرپشن سے
 

imalam

MPA (400+ posts)
پاکستان کو اسلامی جمہوریہ کہنا ابوجہل کو حاجی کہنے کے مترادف ہے۔