
پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پسپا کیے گئے دہشت گردوں کے حملے میں راء کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
حملے کے فوری بعد بھارتی اسپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے اس کی ذمہ داری قبول کی، تاہم اس حملے کے پیچھے راء کا ہاتھ تھا جس کے شواہد راء سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کیے جانے والے پراپیگنڈے سے سامنے آئے۔
یہ وہ اکاؤنٹس ہیں جنہوں نے مچھ حملے کے وقت سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ شروع کیا اور سب سے پہلے حملے کی خبر سوشل میڈیا پر جاری کی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اکاؤنٹس چلانے والوں کے پاس حملے کی پیشگی اطلاعات موجود تھیں۔
صرف یہی نہیں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے چند روز قبل پاکستان میں لوگوں کو قتل کرنے والے رء کے کرائے کے قاتلوں کو بھی بے نقاب کیا، اس واقعہ میں بھارتی دہشت گرد اشوک کمار انند اور یوگیش کمار براہ راست سیالکوٹ میں قتل ہونے والے شاہد لطیف اور راولاکوٹ میں قتل ہونے والے محمد ریاض کے قتل میں ملوث تھے۔
اس دہرے قتل کی خبریں بھی اسی وقت راء سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جاری کی گئی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3ماچھھتعررہر.png