
سپریم کورٹ کے وکیل اور توشہ خانہ میں عمران خان کی نمائندگی کرنے والے شیر افضل خان مروت نے الزام عائد کیا ہے کہ مہر بخاری نے انٹرویو ریکارڈ ہونے کے بعد اور نشر ہونے سے قبل تمام سوالات تبدیل کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خان ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل شیر افضل خان مروت نےدو روز قبل 12 جولائی کو اے آروائی نیوز کے پروگرام میں سینئر اینکر پرسن مہر بخاری کو خصوصی انٹرویو دیا تھا جو 12 جولائی کو رات ساڑھے 10 بجے کے بعد نشر کیا گیا، انٹرویو کےدوران شیر افضل خان نے توشہ خانہ ریفرنس اور عدالتی کارروائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔
آج شیر افضل خان مروت مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مہر بخاری نے میرا انٹرویو ساڑھے 9 بجے ریکارڈ کیا جو ایک گھنٹے بعد نشر ہوا، تاہم میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ انٹرویو کے وقت مجھ سے پوچھے گئے تمام سوالات ان سوالوں سے تبدیل کردیئے گئے جو مجھ سے پوچھے ہی نہیں گئے، ناظرین سوالات اور جوابات میں فرق سے یہ بات باآسانی نوٹ کرسکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1680231045914939393
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہر بخاری کی طرف سے بے ایمانی اور پیشہ ورانہ بددیانتی کے زمرے میں آتا ہے، میری خواہش ہے کہ وہ حقیقت میں بھی اتنی ہی جارحانہ ہوتیں۔
شیر افضل خان مروت نے پروگرام کا ایک کلپ بھی شیئر کیا جس میں مہر بخاری ان سے سخت سوالات پوچھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں اور شیر افضل خان کے دوران سماعت اپنائے گئے موقف اور جج صاحب سے ہونے والی تلخ کلامی پر سخت سوالات اٹھا تی دکھائی دے رہی ہیں۔
مہر بخاری کے اس طرز عمل پر سوشل میڈیا صارفین کافی تنقید کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1680275307046088704
https://twitter.com/x/status/1680267475219251202
https://twitter.com/x/status/1680239204054499329
https://twitter.com/x/status/1680287188599074817
https://twitter.com/x/status/1680236360425152514
https://twitter.com/x/status/1680266076247007233
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14marwatmwharbukahri.jpg
Last edited: