مہمند ڈیم کو سیلاب سے پہنچنے والے نقصان پر وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم

14%D8%B3%DA%BE%D8%B9%DA%BE%D8%A8%D8%A7%D9%85%DB%81%DA%BE%D9%85%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%AF%D8%A7%D9%85.jpg

مہمند ڈیم منصوبہ متعین کردہ مدت میں مکمل کیا جائے، چند ماہ پہلے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے میں فنی خرابی پیدا ہوئی اس کی روک تھام کرنا ضروری ہے، ہماری معیشت مہنگی بجلی پیدا کرنا برداشت نہیں کر سکتی۔

مہمند ڈیم منصوبے کے دورہ پر وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ڈیم منصوبہ کو سیلاب سے پہنچنے والی نقصان کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا اور کہا کہ مہمند ڈیم منصوبہ متعین کردہ مدت میں مکمل کیا جائے، چند ماہ پہلے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے میں فنی خرابی پیدا ہوئی اس کی روک تھام کرنا ضروری ہے، ہماری معیشت مہنگی بجلی پیدا کرنا برداشت نہیں کر سکتی۔


انہوں نے کہا کہ سبسڈی سے ملکی خزانہ پر دبائو آتا ہے، ایندھن درآمد کرنے پر سالانہ اربوں ڈالر خرچ ہوتے ہیں، ہوا، پانی اور سورج کی روشنی سے سستی بجلی پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ مہمند ڈیم منصوبے کے دورہ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوی عباسی اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عطاء الرحمن بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیموں کی تعمیر وقت کی ضرورت، چینی اور پاکستانی کمپنیاں مہمند ڈیم کا مشترکہ انتہائی اہم منصوبہ ہے جس سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، سیلاب کی روک تھام میں مدد، آبپاشی کیلئے وافر پانی دستیاب ہو گا۔ سیلاب کے باعث ڈیم کے ٹنلز اور ڈھانچے کو نقصان پہنچنا تشویش کا باعث ہے، معاملے کی تحقیقات کائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کے ساتھ حفاظتی انتظامات بھی کرنا ہوتے ہیں، ابھی چند ماہ قبل نیلم جہلم میں بڑا حادثہ ہوا جس کی تحقیقات کیلئے آزادانہ کنسلٹنٹس سے تحقیقات کا کہا تھا تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اربوں ڈالر درآمدی ایندھن پر خرچ ہو جاتے ہیں مہنگی بجلی سستی دینے سے ملکی خزانہ پر دبائو آتا ہے، ہوا، پانی اور سورج کی روشنی اور پن بجلی سے سستی بجلی پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ہائیڈل پاور بجلی پیداوار کا سستا ذریعہ ہے۔ چینی اور پاکستانی کمپنیوں کا مشترکہ مہمند ڈیم انتہائی اہم منصوبہ ہے، چین پاکستان کا بہترین دوست ہے۔

منصوبہ کو متعین کردہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کیا جائے کیونکہ یہ منصوبہ ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے انتہائی اہم ہے۔

دریں اثنا مہمند ڈیم منصوبہ پر چینی تعمیراتی کمپنی کے نمائندوں اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے وزیراعظم شہباز شریف کو پیشرفت اور سیلاب سے ہوئے نقصانات سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ دریائے سوات پر تعمیر ہو گا او رمنصوبے سے 800 میگاواٹ بجلی ملے گی جبکہ 19 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو گی، ٹیم کی تعمیر مکمل ہونے پر سیلاب کو روک تھام میں مدد ملے گی اور نقصانات سے بحالی کا کام جلد سے جلد مکمل کر لیں گے۔

دریں اثنا چند ماہ قبل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے میں ہوئے حادثے کی انٹرنیشنل کنسلٹنٹس سے شفاف تحقیقات سے متعلق ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو سیکرٹری آبی وسائل کاظم نیاز نے آگاہی دی۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ye K..anjar Saqib Nisar ke start kia howay duno Dams ka credit lena chahtay hain aur usay is project se nikalna chahtay hain..
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
مہمند ڈیم دریائے سوات پر کب اور کیسے پہنچ گیا ؟

ٹی ٹی بوٹ پالشیے اور اسکے جاہل لفافوں کی ایسی ہی بریفنگ ہو گی