
عوام مہنگائی کے ہاتھوں بے حال ہیں اور خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 49 کے ایم پی اے کا کہنا ہے کہ مہنگائی اللہ کی طرف سے ہے اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا تعین فرشتے کرتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے طفیل انجم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ’مہنگائی اللہ کی جانب سے ہے، اللہ تعالیٰ ہی ہر روز ایک فرشتہ مقرر کرتا ہے، جو ہر چیز کے نرخ کا تعین کرتا ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں موجودہ مہنگائی پر توجیح پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے ایک بحران آیا اور معیشتیں تباہ ہوگئیں، کورونا نے پوری دنیا کو متاثر کیا، پاکستان پہلے سے ہی ایک غریب ملک تھا تو اس نے تو لازماً متاثر ہونا تھا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مگر وہ اپنی ضد پر قائم ہیں کہ یہ مہنگائی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور قیمتوں میں اضافہ بھی فرشتے ہی کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1452230481035005953
https://twitter.com/x/status/1452229426964541441
https://twitter.com/x/status/1452231586540367872
https://twitter.com/x/status/1452548742700220419