گیلپ پاکستان کے تازہ سروے کے مطابق، 64 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعووں پر شک کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ماننے سے انکار کر دیا ہے
دوسری طرف، 22 فیصد پاکستانی حکومتی بیانات سے مطمئن ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح میں واقعی کمی آئی ہے۔
سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مہنگائی میں کمی کے دعووں پر سب سے زیادہ شک خواتین نے کیا ہے۔ 69 فیصد خواتین نے حکومتی بیانات پر یقین کرنے سے انکار کیا، جبکہ مردوں میں یہ شرح 60 فیصد رہی۔
یہ سروے حکومتی پالیسیوں اور عوام کے درمیان اعتماد کے فرق کو واضح کرتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیشتر پاکستانی مہنگائی کے مسئلے کو حل ہوتا ہوا نہیں سمجھ رہے ہیں۔
خواتین کی جانب سے شکوک و شبہات کا زیادہ اظہار معاشرتی اور معاشی مسائل پر ان کی حساسیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت یہ دعویٰ کرتی آئی ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کم ہوگئی ہے جبکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ماسوائے معمولی اتار چڑھاؤ کے کوئی کمی نہیں آئی
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/attachments/mehanai11h1-jpg.8942/
Last edited by a moderator: