مہنگائی کا طوفان، مرغی، لہسن، دالیں، انڈے، گوشت اور دودھ سمیت 19 اشیا مہنگی

inflation1678509363-0.jpg


ملک میں مہنگائی کا طوفان اور عوام شدید پریشان ہیں, ریلیف دینے والا کوئی نہیں, عوام کے لئے گزارا مشکل سے مشکل ترین ہوتا جارہاہے,نئے مالی سال کے مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ دیکھا گیا,مرغی ، لہسن، دالیں، انڈے ، بیف، گڑھ اور تازہ دودھ سمیت 19 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں مزید 0.17 فیصد اضافہ ہوا,ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا کہ ایک ہفتے میں19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ چکن 4.80 فیصد ، لہسن 2.01 ،دال چنا 1.87 اور انڈے 1.71 فیصد ، بیف 0.93 اور گڑ کی قیمت میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا۔

دال مونگ 0.84 ،تازہ دودھ کی قیمت 0.45 فیصد ، جلانے کی لکڑی 0.23 اور سیگریٹ کی قیمت میں0.12 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا,
مہنگائی میں صفراعشاریہ ایک سات فیصد بڑھنے سے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 20 اعشاریہ صفرنوفیصد تک پہنچ گئی۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر 9.19 فیصد، پیاز 2.14 فیصد،کیلے 0.53 اور آٹے کی قیمت میں 0.35 فیصد کمی ہوئی جب کہ آلو کی قیمت میں0.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، حالیہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت بھی 1.04 فیصد کم ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1817086882469101883
 
Last edited by a moderator:

Back
Top