مہنگی بجلی، آئی پی پیز نے کتنے کھرب روپے کمائے؟

ippsh1i1h21.jpg


پاکستان گزشتہ دس برسوں کے دوران انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز(آئی پی پیز) کو کی جانے والی بھاری ادائیگیوں کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں

عوام کی جیبوں سے پیسے نکال کر کھربوں روپے کی شکل میں پاور پلانٹس لگانے والے ان سرمایہ کاروں کی جیبوں میں منتقل کیے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدے 2057 تک چلیں گے، ہر سال اربوں روپے کی جانے والی ادائیگیاں آئندہ مزید 33 برسوں تک اسی طرح جاری رہیں گی،2015 سے 2024 تک کے دس سالوں کے درمیان پاکستان میں موجود 37 آئی پی پیز کو بجلی کی قیمت کے علاوہ کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 34 کھرب، 52 ارب اور 41 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی جاچکی ہیں۔

صرف گزشتہ ایک مالی کے دوران ان آئی پی پیز کو کیپسٹی چارجز کی مد میں 9 کھرب 79 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں،جبکہ اس سے قبل مالی سال 2023 میں 6 کھرب 55 ارب، 2022 میں 3 کھرب 36 ارب، 2021 میں 3 کھرب 65 ارب، 2020 میں 3 کھرب55 ارب روپے ادا کیے گئے۔

مالی سال 2019 میں آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 2 کھرب34 ارب، 2018 میں ایک کھرب 69 ارب، 2017 میں 1کھرب 21 ارب، 2016 میں 1کھرب 18 کبکہ سال 2015 میں 117 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
I heard Fauji Foundation also has 3 IPPs. Is it true?
No, its more like 5 or maybe even more. You can scan through the list and see if you can find more

21Fauji Kabirwala Power Company Ltd.
22FFC Energy Limited
23Foundation Power Company Daharki Ltd.
24Foundation Wind Energy-I Limited
25Foundation Wind Energy-II (Pvt.) Limited
 

Back
Top