
پاکستان میں ڈالرز کی قدر میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے اور حکومت کوشش کر رہی ہے کہ درآمد کی جانے والی چیزوں کی حوصلہ شکنی ہو۔ درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کیلئے سمارٹ فون خریدنا بھی مشکل بنا رکھا ہے۔
دوسری طرف ایپل کمپنی کے مہنگے ترین آئی فونز اب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی سی ) کی طرف سے بھی ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد آئی فونز بھی شہریوں کے پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 1 مہینے کے دوران دوسری دفعہ ٹیکس میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے آئی فون کی مجموعی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور اب صرف امیر طبقہ ہی آئی فون 14 خریدنے کا متحمل ہو سکتا ہے۔دوسری خبروں کے مطابق طرف کچھ بینکوں نے پی ٹی اے ٹیکس کی ادائیگی قسطوں کی صورت میں کرنے کی سہولت بھی مہیا کر دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں لانچ ہونے والے آئی فون پرومیکس 14 کو خریدنے پر پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن کرانے کی صورت میں 1 لاکھ 87 ہزار 200 روپے جبکہ پاسپورٹ کے ذریعے رجسٹریشن کرانے کی صورت میں 1 لاکھ 58 ہزار 600 روپے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی سی) کو ادا کرنے ہوں گے جس کے بعد 3 سے 5 دنوں میں فون ایکٹیویٹ ہو جاتا ہے۔
یاد رہے کہ ایپل کے فون خریدنے کے بعد پی ٹی اے سے پاسپورٹ پر رجسٹریشن کروانے کا مطلب ہے وہ صارف بیرون ملک سے فون واپسی پر ساتھ لے کر آیا ہے جبکہ شناختی کارڈ پر آئی فون کی رجسٹریشن کا مطلب ہے اس صارف نے آئی فون پاکستان سے خریدا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17iphonnetax.jpg