میانوالی کے علاقہ چھدرو کی مسجد میں زندہ شخص کی فوتگی کااعلان کردیا گیا

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

*چھدرو کی مسجد میں زندہ شخص کی فوتگی کااعلان کردیا گیا۔*
گزشتہ چھدرو کے وانڈھا ہاتھی خیل میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ھو گئ،جب علاقےکی مسجد کےامام نےاسی علاقے کے ایک رہائشی سکول ٹیچر کی فوتگی کااعلان کردیا،اعلان میں یہ بھی کہا گیا کہ نماز جنازہ کااعلان بعد میں کیا جائےگا۔"فوت" ھونےوالے شخص کو جب اپنی فوتگی کا پتا چلا، کہ "اساں مر گئے تےسانوں پتا ای نیں۔" تو وہ بھاگم بھاگ مسجد جا پہنچا اور امام مسجدکو بتایا کہ میں زندہ ھوں،آپ کو کس نے میری فوتگی کااعلان کرنے کا کہا۔ تو امام مسجد نے"مرحوم" کوبتایا کہ انھیں فلاں نمبر۔۔۔۔۔۔۔سےآپ کی فوتگی کی اطلاع دیتے ھوئےاعلان کرنےکےلیےکہا گیا،چنانچہ"مرحوم" نےتھانہ چھدرو میں تحریری درخواست دی ھےکہ فوتگی کےاعلان سےاس کےگھر والوں اور رشتہ داروں کو ذہنی اذیت دی گئی ھے لہزا نامعلوم کالر کو تلاش کرکے اس کےخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائ