
ن لیگی رہنما جاوید لطیف کاکہنا تھا کہ نواز شریف کا روایتی استقبال نہیں ہوگا، لوگوں کو ایئرپورٹ آنے کا نہیں کہیں گے، اکتوبر شادیوں کا سیزن ہوتا ہے، نہیں چاہتے کہ ہمارے جلوس سے لوگ پریشان ہوں
یہ بات انہوں نے وسیم بادامی کے شو میں کہی ، انکا کہنا تھا کہ شادیوں کا سیزن ہے اس لیے نواز شریف کے ائیرپورٹ استقبال کا پلان کینسل کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں معلوم ہے سارا لاہور بند ہو جائے گا
جاوید لطیف کے اس بیان پر دلچسپ تبصرے ہوئے کسی نے کہا کہ میاں صاحب انقلاب لانے والے تھے کہ شادیوں کا سیزن آگیا۔ کسی نے کہا کہ ن لیگ کو پتہ ہے کہ شادیوں کے سیزن میں شادی میں بریانی، قورمہ، گاجر کا حلوہ، بوتلیں ملتی ہیں جبکہ میاں صاحب کے استقبال میں صرف بریانی ملے گی۔
صحافی طارق متین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری ہنسی نہیں رک رہی ۔ قائد کا استقبال شادیوں کا سیزن روک رہا ہے۔ او بھینس ۔ یہ لوگ بیانیہ بنائیں گے۔ اففففاکتوبر میں شادیوں کا بھی سیزن ہوتا ہے وہ لوگ بھی ڈسٹرب ہونگے
https://twitter.com/x/status/1704541477999886678
اسداللہ خان نے کہا کہ جنوری فروری بھی شادیوں کا سیزن ہوتا ہے، معلوم نہیں ن لیگ الیکشن کی کیمپین بھی کرے گی یا نہیں
https://twitter.com/x/status/1704581188675915814
سیدذیشان عزیز نے تبصرہ کیا کہ میاں نواز شریف صاحب کی واپسی پر 10 لاکھ لوگوں کو لانے میں شادیوں کا سیزن روکاوٹ بن گیا ، لوگ شادیوں میں مصروف ہوں گے اس لیئے ائیروپورٹ مت آئیں
https://twitter.com/x/status/1704759936172040457
فہیم اختر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی جو مشکل میں دکھائی دے رہی ہے اگر آئے بھی تو ان کے استقبال کےلئے آنے والا ایک بندہ 5 ہزار کے برابر ہوگا کیونکہ اس وقت شادیوں کا سیزن چل رہا ہوگا
https://twitter.com/x/status/1704727265014071379
مقدس فاروق اعوان نے تبصرہ کیا کہ اکتوبر شادیوں کا سیزن ہوتا ہے اس لیے ن لیگ نے طویل سوچ و بچار کے بعد وسیع تر قومی مفاد میں نواز شریف کا استقبال محدود کر دیا، ن لیگ نے لوگوں کو ائیرپورٹ پر آنے سے منع کر دیا، البتہ مینار پاکستان جلسے پر آنے والوں کو بریانی لازمی ملے گی
https://twitter.com/x/status/1704561547979194553
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پہلے گرمی کی وجہ بتائی نہہ آنے کی، اب سنا ہے شادیوں کا سیزن آڑے آرہا ہے
https://twitter.com/x/status/1704609177279287418
زہرہ لیاقت نےکہا کہ میاں صاحب انقلاب لانے ہی والے تھے کہ شادیوں کا سیزن آ گیا
https://twitter.com/x/status/1704544799863222476
طارق حنیف نے کہا کہ اکتوبر میں شادیوں کا سیزن ہوتا ہے اسلئے ہم ریلی نہیں نکالیں گے کیونکہ قورمہ چھوڑ کر لوگ سوکھی بریانی کھانے تو نہیں آئیں گے نا
https://twitter.com/x/status/1704755666076762447
کسی نے کہا کہ بولو پنسل ون ملین انقلاب کینسل
https://twitter.com/x/status/1704862724482535639 https://twitter.com/x/status/1704864118380122518
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shadio11h1h1.jpg