میاں محمودالرشید اور میاں اسلم اقبال پر پی ٹی آئی کارکنوں کے قتل کا مقدمہ

mian-mahmosshahs.jpg


لاہور کینٹ میں احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی چینل کے مطابق مقدمہ ڈی ایس پی رانا اشفاق کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی سمیت 20 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کی قیادت کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اسلم اقبال، محمود الرشید، مسلح ہوکر مشتعل ہجوم کی قیادت کررہے تھے، عمران خان، شاہ محمود قریشی، فرخ حبیب کی ایما پر شرانگیز کارروائی کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1656347048000774147
متن کے مطابق جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دینے میں حماد اظہر، مسرت چیمہ، جمشید اقبال بھی شامل ہیں جبکہ زبیر نیازی، اسد زمان، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق میاں محمود الرشید نے دستی اسلحے سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عبدالقدیر نامی نوجوان جاں بحق ہوا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مشتعل مظاہرین 15 کروڑ سے زائد کا سامان اٹھا کر لے گئے، پولیس نے 50 مظاہرین کو حراست میں لیا ہے اور ان کے قبضے سے ڈنڈے، پیٹرول بم برآمد کیے گئے ہیں۔

مقدمے میں میاں اسلم کو نامزد کیا گیا جس کے بارےمیں صحافی شاکر محموداعوان کا کہنا ہے کہ میری اطلاعات کے مطابق میاں اسلم اقبال جب یہ واقعہ ہوا اس وقت اس شہر تو کیا اس ملک میں ہی موجود نہین تھے، وہ 4 روز قبل سیالکوٹ ائیرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہوئے تھے
https://twitter.com/x/status/1656485835041124353
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جو کورکمانڈر ہاؤس کے گھیراؤ کے وقت نیب کی حراست میں تھے اور کسی قسم کی ہدایات نہیں دے سکتے تھے جبکہ علی امین گنڈاپور کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اس وقت لاہور میں موجود نہیں تھے۔
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
you can not fight a mafia of establishments running the country for the last 75 years.
Just look at what Nasira Iqbal said.
Army can't carry on running the country using corrupt politicians as puppets. Now people are versus the establishment and one will win.
 

Bilal J

MPA (400+ posts)
you can not fight a mafia of establishments running the country for the last 75 years.
Just look at what Nasira Iqbal said.
Army can't carry on running the country using corrupt politicians as puppets. Now people are versus the establishment and one will win.
Last breath of Pakistan yazid army