
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں وہاں سے نکلا تو میری جیب میں پیسے نہیں تھے، 12 ضلعوں سے ہو کر یہاں پہنچا ہوں ،
سوشل میڈیا صارفین علی امین گنڈاپور کی بات پر یقین نہیں کررہے اور کہہ رہے ہیں کہ علی امین گنڈاپور نے کہانی گھڑی ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جیب خالی ہو اور گنڈاپور خالی جیب 12 اضلاع پار کرکے پشاور پہنچ گئے ہوں؟ کیا گنڈاپور پیدل پشاور آئے تھے؟
انہوں نے مزید کہا کہ گنڈاپور جھوٹ بول رہے ہیں، اصل بات نہیں بتارہے، سارا ملبہ آئی جی پر ڈال رہے ہیں لیکن دیگر کرداروں کو بچارہے ہیں۔
عدیل حبیب نے اس پر ردعمل دیا کہ گنڈاپور کی کہانی کا نہ سر ہے نہ پیر ہے
https://twitter.com/x/status/1842974099775369717
احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے ساری ملبہ آئی جی اسلام آباد پر ڈال دیا، محسن نقوی سمیت باقی تمام افراد کو کلین چٹ
https://twitter.com/x/status/1842974138459365443
راشد نے کہا کہ گنڈاپور خالی جیب نیو خان بس والوں کو اپنا سٹوڈنٹ کارڈ دکھا کر 12 ضلعوں کا مفت سفر کرکے پشاور پہنچا
https://twitter.com/x/status/1843198666414367182
فلک جاوید کا کہنا تھا کہ ایسے سفید جھوٹ سے بہتر تھا کالا سچ بتا کر مستعفی ہو جاتے کم از کم عوام کی نظروں میں سرخرو ہو جاتے
https://twitter.com/x/status/1842973972343992654
صدیق جان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو یہ ڈرامے کرنے کے بجائے مستعفی ہو جانا چایئے تھا
انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور سب کو جاہل سمجھتا ہے، یہ جھوٹ بول رہا ہے اور منہ سے ہوائی فائرنگ کررہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1842973274894143651
محمد عمیر نے طنز کیا کہ چن کتھاں گزاری ای دن تے رات وے
https://twitter.com/x/status/1842992664448475421
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ آج ثابت ہو گیا کہ اٹھائے جانے والا ہر شخص واپس آکر محض یہی بیان دیتا ہے کہ میں تو شمالی علاقاجات کی سیر کو گیا تھا چاہے وہ ایک صوبے کا وزیر اعلی ہی کیوں نہ ہو
https://twitter.com/x/status/1842988924605739291
سلمان شریف نے طنز کیا کہ میری ایک ٹانگ نقلی ہے میں ہاکی کا بہت بڑا کھلاڑی تھا ایک دن ادے بھائی کو میری کسی بات پر غصہ آیا میری ٹانگیں توڑی دل کے بہت اچھے تھے ہسپتال لے گئے نقلی ٹانگ لگوائی آج اسمبلی پہنچ گیا
https://twitter.com/x/status/1842996460578853272
بلال غوری کا کہنا تھا تجسس کی معذرت،جیب میں پیسے نہیں،ناکے ،تلاشی،گنڈا پور اسلام آبادسے پشاور پہنچنے میں کیسے کامیاب ہوئے؟باالخصوص 12اضلاع والی بات ہضم نہیں ہورہی۔جو بھی راستہ اختیارکریں، راولپنڈی،اٹک،نوشہرہ،مردان،چارسدہ اورپشاورکے علاوہ کوئی ساتواں ضلع شامل نہیں ہوسکتا۔رہنمائی فرمائیں کس راستےگئےہونگے
https://twitter.com/x/status/1843031287344607334
سعید بلوچ نے ردعمل دیا کہ علی امین گنڈاپور اپنے لاپتہ ہونے کے علاوہ باقی تمام غیر ضروری باتیں کر رہا ہے، جو عوام سننا چاہتی ہے وہ نہیں بتا رہا، جو بتا رہا وہ جھوٹ بتا رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1842971658270990342
اسد چوہدری نے تبصرہ کیا کہ علی امین گنڈاپور مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ یہ تاثر انکی بادی لینگویج سے واضح ہورہا ہے۔ انکو معلوم نہیں پڑ رہا ہے کہ انہوں نے کیا بولنا ہے، کیا کہنا ہے، کس موضوع پر کیسے بات کرنی ہے۔ وہ گزشتہ شب کا مدعا آئی جی پر ڈال کر فرار چاہتے ہیں مگر سچ بولنے سے کتراتے دکھائی دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1842972688085811649
احمد ابوبکر نے تبصرہ کیا کہ علی امین گنڈہ پور اپنی توپوں کا رخ اسٹیبلشمنٹ کی جانب نہیں کر رہے۔۔۔ کیا اسے میچ فکس اورطعلی امین گنڈا پور کا سرنڈر سمجھا جا ئے؟
https://twitter.com/x/status/1842973841796272585
ارسل نیازی نے کہا کہ ایسے سفید جھوٹ سے بہتر تھا کالا سچ بتا کر مستعفی ہو جاتے کم از کم عوام کی نظروں میں سرخرو ہو جاتے۔
https://twitter.com/x/status/1842987480506863882
عامر خوانی نے تبصرہ کیا کہ علی امین گنڈاپور نے پوری تحریک انصاف کو شرمندہ کرایا اور ان کے کارکنوں کو تکلیف دی ہے۔ اب جو کم از کم کام علی امین کو کرنا چاہئیے وہ وزارت اعلی سے استعفا ہے۔ ڈیمیج کنٹرول پھر بھی نہیں ہو گا مگر اسمبلی میں سفید جھوٹ بولنے پر مستعفی ہونے کا مطالبہ تو بنتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1843098950506823772
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gana1h1hi.jpg