
سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری خاموشی کو غلطی سے کوئی کمزوری نہ سمجھ بیٹھے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ میں نے چیئرمین عمران خان کی اجازت کے بغیر اسٹیبلشمنٹ کے کسی عہدے دار سے ملاقات نہیں کی اور ہر ملاقات کے بعد خان صاحب کو تفصیل سے آگاہ کیا۔
انکا کہنا تھا کہ بات چیت ہر سطح پر ہوتی ہے اور ہر مسئلے کا حل بات چیت سے نکلتا ہے، اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے!
https://twitter.com/x/status/1776590271540596866
علی زیدی نے کہا کہ افسوس یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر ہی کچھ مفاد پرست سازشیوں نے حسد میں آ کر ایک جھوٹا بیانیہ بنایا اور کچھ جذباتی نادان دوست اس جھوٹ کو سچ سمجھ بیٹھے۔ نتیجتاً میری اور میرے اہلخانہ کی زندگیوں کو خطرےمیں ڈال دیا!
انہوں نے کہا کہ میں آج بھی پی ٹی آئی میں ان مفاد پرست سازشیوں کو دیکھ رہا ہوں اور اچھی طرح جانتا ہوں کہ کس کس کے تانے بانے کون کون چلا رہا ہے۔
علی زیدی نے وارننگ دی کہ میری خاموشی کو غلطی سے کمزوری نہ سمجھ بیٹھنا!بس خان کا انتظار ہے!بیشک اللّٰہ الحق ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/alizhai1h113.jpg