میری خواہش ہے اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بناؤں : آصف زردری

zardari-and-bilawal-pppmm.jpg


اسلام آباد سے آج بھی 18 ویں ترمیم پر جھگڑا ہے،آصف زرداری

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ اپنے دور صدارت میں تمام پاورز وزیر اعظم کو منتقل کردئیے تھے، پاورز کے بدلے میں نے 18 ویں ترمیم لے لی تھی، 18ویں ترمیم صوبوں کو مضبوط کرتی ہے، میرا آج بھی اسلام آباد سے جھگڑا ہے، وہ کہتے ہیں تم نے کمزور کیا ہے میں کہتا ہوں مضبوط کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر نے یہ بات منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب میں کہی، انہوں نے کہا کہ چند ہفتے سندھ کے دیگر علاقوں میں دورے کرنے کے بعد میں پنجاب جارہا ہوں، ایک دن کا قصہ نہیں ہے ہمارا مذہب ہی پیپلز پارٹی ہے، ہم قبر میں بھی اترتے ہیں تو ہمارے کفن پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا ہوتا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں بلاول بھٹوکو ملک کا وزیر اعظم بناؤں،جب سے بلاول وزیر خارجہ بنا ہے میرے دوستوں کے فون آئے ہیں کہ بلاول اچھی منسٹری چلا رہا ہے۔


آصف زرداری نے مزید کہا کہ اب مجھے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ٹھیک کرنا ہے،میں اب لاھور میں بیٹھ کر پارٹی کو دیکھوں گا، سندھ کی طرح پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی کا وجود ہے مگر وہاں کوئی پارٹی کو دیکھنے والا نہیں ہے۔

سابق صدر پاکستان نے کہا کہ آپ کو دعا دیتا رہوں گا کہ آپ لوگ عوام کی خدمت کریں،بچیوں کو تعلیم دینے میں پاکستان کا بھلا ہے اور پاکستان کے بھلے میں ہی سب کا بھلا ہے،خطاب میں سابق صدر نے واضح کیا کہ آج ہمیں تکالیف ہیں، ملک میں مہنگائی ہے، یہ سب ان کا قصور ہے جنہوں نے مجھ سے فراڈ کیا، ٹی آر او اور پی آر او الیکشن کروانا بیوقوفی تھی۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ پی پی کی فلاسفی ہے کہ ہر گھر سے بھٹو نکلے گا، تم کتنے بھٹو مارو گے، پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کا وجود ہے مگر وہاں کوئی پارٹی کو دیکھنے والا نہیں، سندھ کے کچھ اضلاع میں دورے کرنے کے بعد میں جا کر پنجاب میں بیٹھوں گا کیونکہ اب مجھے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ٹھیک کرنا ہے، میں اب لاہور میں بیٹھ کر پارٹی کو ٹھیک کروں گا۔

سابق صدرکا کہنا تھا کہ ہم نے اگر بچیوں کو تعلیم دی تو وہ آنے والی نسلوں کو سنبھالیں گی، بچیوں کی تعلیم میں پاکستان کا بھلا ہے اور اس کے بھلے میں ہی سب کا بھلا ہے، میں آپ کو دعا دیتا ہوں کہ آپ لوگ عوام کی خدمت کریں۔
 

akinternational

Minister (2k+ posts)
daku corrupt qatil zalim haramkhor aur teri family... tu sab ko gharon se nikla kar phansi di jaigi... anqareeb bajwajahannam raseed hoga phir tum logon ka numbaer.... bilawal ka nana aur uska baap ghaddar the
 

TheNeutral

Politcal Worker (100+ posts)
But we want all the bhuttos to be behind bars for life, for their crimes against Pakistan and it's people. Your founder was responsible splitting Pakistan in 1971 because couldn't respect the election, when PPP lost, you even turned Karachi from a city of lights to the city of slums, Sindh is in despair because of this cursed family, too bad our generals have a soft spot for them, perhaps they should join them behind bars.