
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان پر کامیاب جلسے پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہریوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ بدمعاشوں کے لاہور کو بند کرنے اور ہمرے دو ہزار کارکنوں کو گرفتار کرنے کے باوجود لاہور کے لوگ مینار پاکستان جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے بڑی تعداد میں آئے۔
https://twitter.com/x/status/1639841888034226184
انکا مزیدکہنا تھا کہ میں خاص طور پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مایوس نہیں کیا۔ مجھے آپ پر فخر ہے۔
عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں مینار پاکستان جلسے کے فضائی مناظر کی ویڈیو اور وہاں آنے والے رستوں کی بندش کا نقشہ بھی شیئر کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikthaknkssa.jpg