
لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے دعوی کیا ہے کہ مینار پاکستان پر نواز شریف کے لئے منعقدہ جلسے میںایک اندازے کے مطابق جلسے میں 2 لاکھ لوگ شریک تھے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ 40 سالہ سیاست کا نچوڑ دے رہے ہیں اور نواز شریف کو ہر بار اقتدار سے نکالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ ختم کی اور سی پیک کا منصوبہ شروع کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی منصوبے کے لیے نواز شریف کو گھر بھیج دیا گیا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کی پھیلائی ہوئی تباہی ملک آج بھگت رہا ہے۔
احسن اقبال نے کہا نواز شریف نے جو نام لیے تھے وہ قوم کے سامنے ہیں اور نواز شریف نے جن لوگوں کے نام لیے وہ تاریخ کا حصہ ہیں۔ ریاست پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی چیئرمین پی ٹی آئی کی نگرانی میں ہوا لیکن جو لوگ سانحہ 9 مئی میں ملوث نہیں تھے ان سے بات کی جا سکتی ہے۔ 9 مئی میں ملوث افراد کو سزا نہیں دیں گے تو کوئی بھی نکلے گا اور فوج پر حملہ کر دے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی نگرانی اور رہنمائی میں 9 مئی کا سارا واقعہ ہوا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے جلسے میں شریک لوگوں کی تعداد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ساتھی بتا رہے تھے کہ جتنے لوگ جلسے میں تھے اتنے ہی لوگ باہر موجود تھے اور ایک اندازے کے مطابق 2 لاکھ لوگ جلسے میں آئے تھے,انہوں نے کہا کہ کیا آج کسی کو شک ہے کہ 2017 میں نواز شریف کے ساتھ اچھا نہیں ہوا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مینار پاکستان پر ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے ہے کہ نواز شریف نے تقریر میں بیانیے کے بجائے اپنی سی وی پیش کی ہے,نواز شریف کے فنگر پرنٹس پروٹوکول کے ساتھ لینا عدلیہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ahsn1i1h1h1.jpg