میو ہسپتال:انجکشن کا ری ایکشن 31سالہ لڑکی جاں بحق،18مریضوں کی حالت تشویشناک

https://twitter.com/x/status/1898847014923993303
لاہور: میو اسپتال میں انجیکشن کے مبینہ ری ایکشن سے مریضہ جاں بحق، 15 متاثر

لاہور کے میو اسپتال کے چیسٹ وارڈ میں ایک مریضہ Ceftriaxone انجیکشن کے مبینہ ری ایکشن کے باعث جاں بحق ہو گئی، جبکہ 15 دیگر مریض متاثر ہوئے، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق Ceftriaxone انجیکشن کے استعمال کے بعد مریضوں میں ری ایکشن دیکھا گیا، جس پر فوری طور پر اس دوا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

میو اسپتال کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر محمد ہارون حامد نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی سربراہی پروفیسر آف میڈیسن اسرار طور کریں گے۔ کمیٹی میں چیف فارماسسٹ، ڈپٹی نرسنگ چیف اور دیگر متعلقہ حکام شامل ہوں گے، جو واقعے کے اسباب اور ذمہ داران کا تعین کریں گے۔

چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق میو اسپتال میں حال ہی میں نئی ادویات خریدی گئی ہیں، جنہیں ممکنہ طور پر لیب ٹیسٹ کے بغیر مریضوں کو فراہم کیا گیا۔ مزید یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مریضوں کو انجیکشن لگانے سے قبل مطلوبہ حفاظتی ٹیسٹ نہیں کیے گئے تھے۔

معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، جبکہ متاثرہ مریضوں کا علاج جاری ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
In all probability..... a poor pharmacy assistant or a poor trainee nurse will be a scapegoat.
 

Back
Top