میچ فکسنگ کے الزامات پر شعیب ملک اور فرنچائز نے وضاحت جاری کر دی

shaoi11h331.jpg

میچ فکسنگ کے الزامات پر شعیب ملک نے وضاحت جاری کر دی۔۔۔شعیب ملک کے 1 اوور میں 3 نوبال کروانے پر سوشل میڈیا پر میچ فکسنگ کی خبریں سامنے آئی تھیں: رپورٹ

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز فارچیون باریشل میں میچ فکسنگ کے الزامات بارے وضاحت جاری کر دی ہے۔ شعیب ملک نے نے اپنے اوپر میچ فکسنگ کے الزامات کی خبریں سامنے آنے پر ایک بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے حوالے سے پھیلائی جانے والی ایسی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، یہ سب من گھڑت ہیں۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کو چھوڑ کر دبئی جانے کی وجہ ذاتی مصروفیات ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ فارچیون باریشل کے کپتان تمیم اقبال سے اس حوالے سے بات ہوئی ہے اور ضرورت پڑی تو پھر سے دستیاب ہوں گا۔ کوئی بھی جھوٹی خبر پھیلانے سے پہلے تصدیق کرنی چاہیے، ایسی من گھڑت خبریں انسان کی عزت خراب کرتی ہیں۔ بی پی ایل فرنچائز فارچیون باریشل کے مالک بھی اس سے پہلے شعیب ملک کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی تردید کر چکے ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ویڈیو پیغام میں فارچیون باریشل کے مالک میزان رحمن نے کہا تھا کہ: شعیب ملک کے 1 اوور میں 3 نوبال کروانے پر سوشل میڈیا پر میچ فکسنگ کا واویلا کیا جا رہا ہے، ان کے متعلق یہ سب خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔ شعیب ملک بڑے کھلاڑی ہیں، کرکٹ شائق ایسی خبروں پر کان نہ دھریں، وہ اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث دبئی گئے ہیں۔

میزان رحمن کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کو جب بھی ان کی ضرورت پڑی وہ دستیاب ہوں گے، بنگلہ دیش کا میڈیا شعیب ملک کے حوالے سے جھوٹی اور من گھڑت خبریں چلا رہا ہے اس پر کان نہ دھریں۔
https://twitter.com/x/status/1750801459887616500
واضح رہے کہ رواں ہفتے شعیب ملک پر کھلنا ٹائیگرز کے خلاف میچ میں 1 اوورز میں 3 نو بالز اور 18 رنز دینے کے ساتھ ساتھ ڈییتھ اوورز میں 6 گیندوں پر 5 رنز بنانے کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے سوالات اٹھانے شروع کیے۔ کرکٹ شائقین نے الزام الزام لگایا کہ شعیب ملک نے جان بوجھ کر نوبالز کروائیں جس پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے کارروائی کر کے ان کا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک پچھلے کچھ دنوں سے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی اور معروف اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ شعیب ملک قومی کرکٹ ٹیم کیلئے 35 ٹیسٹ میچز، 287 ون ڈے میچز اور 124 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں، آخری ٹی 20 میچ نومبر 2021ء میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Bacha to nahi hone waala uss ka aur Sana Javed ka? Election baad mein kara lein, pehlay iss khabar ki tasdeeq kerain. Iss se Pakistani ke roshan mustaqbil ki raah ka tai'yun ho ga aur lage haathon 9 may ke waqeyaat ki muzammat bhi ho ker lein ge hum sab.
 

Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)
Bacha to nahi hone waala uss ka aur Sana Javed ka? Election baad mein kara lein, pehlay iss khabar ki tasdeeq kerain. Iss se Pakistani ke roshan mustaqbil ki raah ka tai'yun ho ga aur lage haathon 9 may ke waqeyaat ki muzammat bhi ho ker lein ge hum sab.
Shadi meryam say hui hay? Itni jaldi bacha???