
تحریک انصاف کے ایم این اے اکرم چیمہ کے ساتھ جھگڑا۔۔ جسٹس قاضی فائز کا موقف بھی سامنے آ گیا۔
نجی چینل کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی اور پی ٹی آئی ایم این اے قومی اسمبلی اکرم چیمہ کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور بڑھتے بڑھتے گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔
نجی چینل نے دعویٰ کیا کہ کشمیریوں سے یوم یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ کی ریلی کے موقع پر رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اسکواڈ میں رکاوٹ ڈالی اور غصے میں گالیاں بھی دیں جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، تاہم جسٹس فائز عیسیٰ وہاں سے چلے گئے اور پولیس کو شکایات کر دی۔
جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے اکرم چیمہ کو گرفتار کرکے گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے اور بعدازاں انہیں رہا کردیا گیا۔
تحریک انصاف کے ایم این اے سے تنازعہ پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بھی ردعمل سامنے آگیا۔
اپنا موقف دیتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا میں نے کسی کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا،،میں حکم عدالت میں دیتا ہوں راہ چلتے نہیں،روزانہ پیدل سپریم کورٹ آتا ہوں،صبح پارلیمنٹ کے سامنے فٹ پاتھ پر مشکوک گاڑی سامنے آئی،مجھے نہیں معلوم گاڑی میں کون تھا،
https://twitter.com/x/status/1453311766109229058
جسٹس قاضی فائز عیسیی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے گیٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو گاڑی چیک کرنے کا کہا،گاڑی نے پارلیمنٹ سے واپس آکر پھر میرا راستہ روکا،گاڑی میں موجود نامعلوم نے برا بھلا کہا مگر میں خاموش رہا،لاقانونیت پر میں اپنے ڈرائیور کا بھی چالان کروا دیتا ہوں
https://twitter.com/x/status/1453312265613103112