میں نواز شریف کی گڈ بکس میں نہیں تھا، سعد رفیق کا بڑا بیان

3saadrfikfjkjjsksjd.png

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میں نواز شریف کی گڈ بکس میں نہیں تھا ۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے یہ بیان سابق وزیراعلیٰ پنجاب غلام حیدر وائیں کی یاد میں منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ میں نواز شریف کی گڈ بکس میں نہیں تھا مگر میں وائیں صاحب کا پیارا تھا، میں ان خوش قسمتوں میں شامل ہوں جنہیں وائیں صاحب نے کبھی ڈانٹا نہیں، انہوں نے میرے سیاسی کیریئر میں بہت ساتھ دیا، وائیں صاحب کو ہارڈ کور کرمنلز نے مارا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایسا سمجھتا جاتا ہے کہ اس وقت ن لیگ، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی سب سے بڑی ہے، درحقیقت اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بلوچستان کا ہے، میں اپنی جماعت سمیت سب سے پوچھتا ہوں کہ بلوچستان میں کام کیوں نہیں کیا جاتا؟ آج آئین پاکستان ماننے والی آپس میں دست و گریباں ہیں، ان لوگوں کو ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے یہاں سیاسی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ بناتی ہے جس سےکچھ حد تک مشکلات پیدا ہوتی ہیں، چند لوگ غلطی کرتے ہیں مگر سزا ساری جماعت کو ملتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1840690232750162259
انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ رگڑا کھارہے ہیں وہ اسی وجہ سے اس موڑ پر کھڑے ہیں،سیاسی جماعتیں نچلے درجے پر سیاست کیوں نہیں کرتیں، المیہ ہے کہ سیاسی جماعتوں نے کچھ بھی نہیں سیکھا، کوئی بھی جماعت اپنے منشور پر عمل کرنے کیلئے تیار ہی نہیں ہے، یہاں تو سیاسی جماعتیں اپنا منشور پڑھنے کی ہی روادار نہیں ہیں۔ ۔

https://twitter.com/x/status/1840681742849741092
سعد رفیق نے کہا کہ اس وقت بس ہر جماعت اپنی باری دے رہی ہے، آج باری دینے والوں کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اب آپ کی باری ہوگی، ریموٹ کنٹرول یا ارب پتیوں کے باعث جمہوریت نہیں چل سکتی، ہم اچھے خاصے لیڈر کا دماغ جھوٹی تعریفیں کرکے خراب کردیتے ہیں۔

رہنما ن لیگ بولے کہ سیاست میں کوئی کسی کو دفن نہیں کرسکتا، نا ہم کسی کو دفن کرسکتے ہیں نا ہی ہمیں کوئی دفن کرسکا ہے، مگر غلطیاں ماننے کو کوئی بھی تیار نہیں ہے۔
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
Khawaja Prize bond urff lohay ka channa nawaz say naraz hay. Iss nay elections may apni shikast tasleem karkay aik acha iqdaam kiya tha.
Shayad toum itnay corrupt nahi thaay jitni nawaz key requirement hay iss liyay good books may nahi thayy...
 

Back
Top