Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
نیامے: افریقی ملک نائجر کے صدر محمد بازوم کو ان کے اپنے محافظوں نے اغوا کرلیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نائجر کے صدر کو بازیاب کرانے کے لیے سرکاری نمائندے اغوا کاروں سے مذاکرات کررہے ہیں۔ صدر محمد بازوم کو ان گارڈز نے کئی گھنٹے قبل اغوا کیا تھا۔
نائجر کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر بازوم اور ان کا خاندان خیریت سے ہے اور مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں نائجر کی فوج اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ صدر کو اغوا کرنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔
افریقی ملک نائجر میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نائجر فوج نے نیشنل ٹی وی چینل پر آکر حکومت کا تختہ اُلٹنے کا اعلان کیا۔
نائجر فوج کے کرنل میجر عمادو عبدرامانے دیگر 9 فوجیوں کے ہمراہ ٹی وی پر آئے اور اعلان کیا کہ ہم نے اس حکومت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ملک کے تمام ادارے معطل کر دیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کو تحلیل کر دیا گیا ، تمام ادارے معطل ہیں اور ملک کی سرحدیں بند کرتے ہوئےکرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نائجر کے صدر محمد بازوم کو بدھ کی صبح سے ہی صدارتی محافظوں کے دستوں نے حراست میں لے رکھا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر بازوم صدارتی محافظ دستے کےکمانڈر جنرل عمر کو ہٹانا چاہتے تھے، جنرل کو ہٹانے پر فوج نے صدر سے استعفیٰ مانگ لیا تھاجس پر صدر بازوم نے انکار کر دیا تھا۔
صدارتی دفتر نے آمروں کے اقدام کو ریاست کے خلاف بغاوت قرار دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/2waZEgp.jpg
Last edited: