
نافرمان بیٹے اور بہو کا 82 سالہ ضیعف ماں پر بہیمانہ تشدد، پولیس نے تشدد کرنے والے جوڑے کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں ضعیف ماں پر مبینہ طور پر تشدد کرنے والے نافرمان بیٹے اور بہو کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
مبینہ تشدد کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اسے طبی امداد فراہم کی اور نافرمان بیٹے اور بہو کو گرفتار کر لیا، تاہم جب بیٹے اور بہو کی گرفتاری کا علم ماں کو ہوا تو ضعیف ماں کا دل نرم پڑگیا اور دونوں کو معاف کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے اور بہو نے ماں کے قدموں میں گر کر معافی مانگی جس کے بعد پولیس نے دونوں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔
دوسری جانب لاہور میں ہی مبینہ طور پر ماں نے جوان بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
پولیس کے مطابق ماں نے فائرنگ کر کے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔ دونوں کی لاشیں صوفے پر پڑی تھیں اور پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے گھر سے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 46سالہ شازیہ اور 16 سالہ ماہم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایسا ہی ایک واقعہ لاہور میں بھی پیش آیا جہاں ایک بد بخت بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر اپنے 80 سالہ والد کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/na112.jpg