نادیہ حسین کا ایف آئی افسر پر رشوت طلب کرنے کا الزام، افسر کا وضاحتی بیان

screenshot_1741810504126.png



لاہور: معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے شوہر عاطف احمد خان کی گرفتاری کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ایک افسر پر رشوت طلبی کا الزام عائد کر دیا ہے۔ نادیہ حسین نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے ایک افسر نے ان سے بھاری رشوت طلب کی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایف آئی اے افسر سے ہونے والی مبینہ آڈیو بات چیت بھی شیئر کی، جس میں رشوت طلبی کا اشارہ دیا گیا تھا۔ نادیہ حسین نے الزام لگایا کہ ایف آئی اے افسر نے ان سے کہا کہ اگر وہ رشوت ادا کریں تو ان کے شوہر کو رہا کیا جا سکتا ہے۔


ایف آئی اے کے ایک افسر نے اس معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نادیہ حسین سے کل شام بات ہوئی تھی، جس میں انہوں نے آڈیو اور رشوت طلبی کے معاملے سے آگاہ کیا تھا۔ ایف آئی اے افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے نادیہ کو بتا دیا تھا کہ رشوت طلبی کی کال کرنے والا شخص ایک فراڈیہ ہے، جس کا تعلق پنجاب کے شہر وہاڑی سے ہے۔

ایف آئی اے افسر نے بتایا کہ اس جعل ساز نے اپنے موبائل نمبر پر ایف آئی اے افسر کی ڈی پی (پروفائل پکچر) لگا رکھی تھی، اور اس کا نمبر بھی ٹریس کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فراڈیہ شخص صرف نادیہ حسین کو ہی نہیں بلکہ بینک اسٹاف کو بھی متعدد بار فون کر چکا ہے۔

ایف آئی اے افسر نے مزید کہا کہ اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے بعد نادیہ حسین کے خلاف سائبر ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے، کیونکہ انہوں نے بغیر کسی تصدیق کے ایف آئی اے پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1899882442401734735
واضح رہے کہ رواں ماہ 8 مارچ کو ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے نادیہ حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے شوہر عاطف احمد خان کو بینک فراڈ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، عاطف خان پر 2016 سے دسمبر 2023 تک کے دوران بینکنگ گروپ کو 1 ارب 20 کروڑ روپے کے نقصان کا الزام ہے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بات ناقابل یقین ہے کہ بینک بورڈ اس فراڈ سے بے خبر تھا۔ ادارہ اس معاملے کی تفتیش کر رہا ہے تاکہ یہ پتہ چلایا جا سکے کہ فراڈ میں عاطف خان کے علاوہ اور کون لوگ ملوث ہیں۔

یہ معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے، اور دونوں فریقین کے بیانات نے اس کیس کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا نادیہ حسین کے خلاف ایف آئی اے کوئی قانونی کارروائی کرتی ہے یا نہیں، اور شوہر عاطف احمد خان کے فراڈ کیس میں کیا نتائج سامنے آتے ہیں۔
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
throw these bank thieves in jail and for falsely accusing fia

nadia hussain has cunningly tried to deflect blame from case where her husband did corporate fraud
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
throw these bank thieves in jail and for falsely accusing fia

nadia hussain has cunningly tried to deflect blame from case where her husband did corporate fraud
 

Back
Top