
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف قانونی کارروائی اور جیل بھیجنے کا مطالبہ کردیا,۔لدن میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں نوازشریف نے کہا ٹکٹ فروخت کرنے پر ثاقب نثار کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
نواز شریف نے مزید کہا آئین و قانون کی خلاف ورزی کرنے والے جیل جاتے ہیں اس لیے ثاقب نثار کو بھی جیل جانا چاہیے,ان کا کہنا تھا کہ شوکت صدیقی نے ثاقب نثار کا نام لے کر باتیں کی ہیں، وہ کس کس چیز کا دفاع کریں گے، انہوں نے بہت ظلم کئے ہیں، ثاقب نثار نے جو ظلم پاکستان کے ساتھ کیا ہے وہ ناقابل معافی ہے۔
گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے جبکہ اس سے قبل ثاقب نثار کی پی ٹی آئی کے وکیل کے ساتھ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ الیکشن کیس کے حوالے سے قانونی معاونت کرتے ہوئے کئی مقدمات کا حوالہ دے رہے تھے۔
صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ ثاقب نثار کہتے ہیں میں پرائیویٹ آدمی ہوں ٹکٹ بیچنا میرا حق ہے, نواز شریف نے کہا کہ اس سوال کے جواب میں جو باتیں میرے ذہن میں آرہی ہیں وہ باتیں کیمرے کے سامنے نہیں کی جا سکتیں۔