نامعلوم مسلح افراد نے ایران میں 9پاکستانیوں کو قتل کر دیا

5iranpakstanikilledljd.png

پاکستانی شہریوں کے قتل پر ایران کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے: پاکستانی سفیر

ذرائع کے مطابق ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 9 پاکستانیوں کو قتل کر دیا جبکہ واقعے میں 3 شہری زخمی بھی ہوئے، جاں بحق ہونے والے 2پاکستانیوں کا تعلق لودھراں سے بتایا گیا ہے۔

ایران میں رہائش پذیر مقتول زبیر کے دوست نجیب الرحمن نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ فائرنگ سے اظہر جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوا جس نے بتایا کہ رات 2 بجے کے قریب 2 نامعلوم مسلح افراد نے ان کے کوارٹر گھس کر فائرنگ کی۔

نجیب الرحمن نے بتایا کہ مقتولین کے کوارٹر سے تھوڑے سے فاصلے پر ہم رہائش پذیر ہیں لیکن فاصلے اور شدید سردی کے باعث فائرنگ کی آواز نہیں آئی۔

افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ کے مطابق زبیر اور اس کا بھانجھا ایران میں مزدوری کیلئے گئے ہوئے تھے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے پاکستانی مقامی ورکشاپ پرگاڑیوں کی ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرتے تھے۔

ایران میں جاں بحق 5 افراد کا تعلق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور سے بتایا گیا ہے جن میں سے 2 بھائی بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین نے اسسٹنٹ کمشنر علی پور سے رابطہ کر کے مطالبہ کیا کہ لواحقین کی میتیں لانےمیں ان کی مدد کی جائے۔ جاں بحق مزدوروں کے اہلخانہ نے بتایا کہ جاں بحق 2 مزدوروں کا تعلق لودھراں کے علاقےگیلے وال سے ہے۔

ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کی طرف سے پاکستانی شہریوں کے ایران میں قتل پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کی مکمل طور پر مدد کرے گا۔ زاہدان میں موجود پاکستانی قونصل جنرل نے جائے وقوعہ اور ہسپتال کا دورہ کیا ہے اور پاکستانی شہریوں کے قتل پر ایران کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

مدثر ٹیپو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا: سراوان میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ۔ سفارت خانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مدد کرے گا۔ وکیل زاہدان پہلے ہی جائے حادثہ اور ہسپتال جا چکے ہیں جہاں زخمی زیر علاج ہیں۔ ہم نے اس معاملے میں مکمل تعاون کرنے کا مطالبہ کیا۔

https://twitter.com/x/status/1751222504746590211
 
Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Iran mein yeh Bharti agents ka kaam ho sakta hai —- Really sad event —- Iran should stop this nonsense —— West inhein Jang mein jhonk kar khud bhag jaye ga —- BECAREFULL —- GHALEEZ Fouj aur Bharti Fouj are real brothers —- yeh Khud Pak Fouj nay Bharti agents se karwaya ho ga aur naam Iran ka lag gaya hai​

By the way IRAN —- Iraqi Kurdistan mein Kion hamalay kar raha hai ?
Question Mark Idk GIF by US National Archives

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
ہندوستان بھی دشمن، افغانستان بھی دشمن، ایران بھی دشمن، بنگلہ دیش بھی دشمن۔۔
آخر پڑوسیوں میں دوست ہے کون۔
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
5iranpakstanikilledljd.png

پاکستانی شہریوں کے قتل پر ایران کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے: پاکستانی سفیر

ذرائع کے مطابق ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 9 پاکستانیوں کو قتل کر دیا جبکہ واقعے میں 3 شہری زخمی بھی ہوئے، جاں بحق ہونے والے 2پاکستانیوں کا تعلق لودھراں سے بتایا گیا ہے۔

ایران میں رہائش پذیر مقتول زبیر کے دوست نجیب الرحمن نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ فائرنگ سے اظہر جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوا جس نے بتایا کہ رات 2 بجے کے قریب 2 نامعلوم مسلح افراد نے ان کے کوارٹر گھس کر فائرنگ کی۔

نجیب الرحمن نے بتایا کہ مقتولین کے کوارٹر سے تھوڑے سے فاصلے پر ہم رہائش پذیر ہیں لیکن فاصلے اور شدید سردی کے باعث فائرنگ کی آواز نہیں آئی۔

افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ کے مطابق زبیر اور اس کا بھانجھا ایران میں مزدوری کیلئے گئے ہوئے تھے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے پاکستانی مقامی ورکشاپ پرگاڑیوں کی ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرتے تھے۔

ایران میں جاں بحق 5 افراد کا تعلق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور سے بتایا گیا ہے جن میں سے 2 بھائی بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین نے اسسٹنٹ کمشنر علی پور سے رابطہ کر کے مطالبہ کیا کہ لواحقین کی میتیں لانےمیں ان کی مدد کی جائے۔ جاں بحق مزدوروں کے اہلخانہ نے بتایا کہ جاں بحق 2 مزدوروں کا تعلق لودھراں کے علاقےگیلے وال سے ہے۔

ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کی طرف سے پاکستانی شہریوں کے ایران میں قتل پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کی مکمل طور پر مدد کرے گا۔ زاہدان میں موجود پاکستانی قونصل جنرل نے جائے وقوعہ اور ہسپتال کا دورہ کیا ہے اور پاکستانی شہریوں کے قتل پر ایران کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

مدثر ٹیپو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا: سراوان میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ۔ سفارت خانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مدد کرے گا۔ وکیل زاہدان پہلے ہی جائے حادثہ اور ہسپتال جا چکے ہیں جہاں زخمی زیر علاج ہیں۔ ہم نے اس معاملے میں مکمل تعاون کرنے کا مطالبہ کیا۔

https://twitter.com/x/status/1751222504746590211
آجکل انڈیا سکون میں ہے کیونکہ امریکہ نے ان ڈفروں کا منہ افغانستان اور ایران کی طرف موڑ دیا ہے ، ستر سال سے ان حرامی جرنیلوں نے قوم کو جو کشمیر کا راگ پاٹھ سنایا تھا وہ وڑ گیا ہے ، اب انڈیا سکون سے چائنا کو منہ دے سکتا ہے ، یہی ایجنڈا ہے رجیم چینج آپریشن کا

narendra modi india GIF