
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ اپنی اصلی جگہ پر آگیا ہے، نجم سیٹھی پی سی بی کیلئے بہترین آدمی ہیں، یہ تصور انتہائی غلط ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا سربراہ کوئی سابق کھلاڑی ہی ہونا چاہیے۔
سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ پر تنقید کرتے ہوئے ان کی برطرفی کے بعد کرکٹ پاکستان کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ رمیز راجہ اپنی اصلی جگہ پر آگیا ہے اور یہ تصور انتہائی غلط ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا سربراہ کوئی سابق کھلاڑی ہی ہونا چاہیے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک انتظامی عہدہ ہے جس کیلئے دنیا بھر کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ رابطوں کی ضرورت ہوتی ہے! میرے خیال میں نجم سیٹھی اس کام کیلئے بہترین آدمی ہیں!
رمیز راجہ کے ایشیاء کپ 2023ء کے حوالے سے قومی کرکٹرز کے اعزاز میں تقریب کے دوران بیان کہ "اگر آئندہ پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ کیلئے بھارت نہیں آتا تو پاکستان بھی جواب میں ورلڈکپ کیلئے انڈیا نہیں جائے گا" پر کہا کہ یہ گلی محلے کی کرکٹ نہیں کہ آپ نہ آئے تو ہم بھی آپ کے ملک نہیں جائینگے! یہ کون ہیں جو پاکستان کی کرکٹ کو چلا رہے ہیں۔ رمیز راجہ 6 دن کیلئے آیا تھا اب وہ اپنی اصلی جگہ پر واپس آگیا ہے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ 2023ء ایشیاء کپ کی میزبانی کے حوالے سے نجم سیٹھی نے انتہائی سمجھداری سے جواب دیا ہے کیونکہ اس کا فیصلہ پاکستان اور بھارت دونوں حکومتوں کی منظوری سے ہی ہو گا جس کیلئے آپ کو دوسرے ممالک کے بورڈز کے ساتھ مناسب طریقے سے بات کرنی ہوتی ہے! نجم سیٹھی انتہائی تجربہ کار آدمی ہیں۔مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ میری اس بات سے ناراض ہونگے!
بھارت کی طرف سے گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ایشیاء کپ کیلئے اپنی ٹیم بھیجنے سے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا گیا تھا جس کے جواب میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا تھا کہ اگر بھارت ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرتا تو ہم بھی بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت نہیں کریں گے!
یاد رہے کہ صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) جے شاہ نے کہا تھا کہ ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان جا کر ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گی، ہوسکتا ہے ایونٹ کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیا جائے تاہم اب معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) حکام کے ساتھ 4 فروری کو بحرین میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wasi1m1h1h.jpg