
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے متنازعہ ٹویٹ پر نجم سیٹھی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، تاہم صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے خواجہ آصف کو آئینہ دکھادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں نجم سیٹھی کی جانب سے دہشت گردوں حملوں سے پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نا ہونے سے متعلق ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی اسٹیٹ سیکیورٹی کو پی ایس ایل سے ملارہے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی کا مطلب ہے کہ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملہ حلال ہے اور پی ایس ایل پر حرام ہے، ہماری فوج اور پولیس کی جانوں کی کوئی حرمت نہیں، اطمینان کی بات ہے کہ پی ایس ایل محفوظ ہے، یہ ہے ہماری اشرافیہ جسے صرف اپنا مفاد عزیز ہے، قومی سلامتی اور قیمتیں جانیں ڈسپوزیبل ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1626947215309537281
خواجہ آصف کی جانب سے اپنی ہی حکومت کے دوران چئیرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی تعینات کیے جانےوالے نجم سیٹھی پر اس ٹھیک ٹھاک تنقید پر صحافی برادری اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آئینہ دکھاتے ہوئے یاد دلایا کہ نجم سیٹھی ان کی حکومت کی مرہون منت ہی اس عہدے پر براجمان ہیں۔
صحافی و پروڈیوسر مغیث علی نے کہا کہ وزیردفاع نواز شریف کے دوست صحافی نجم سیٹھی پر برس پڑے۔
https://twitter.com/x/status/1626960062865612801
صحافی اہتشام الحق نے لکھا کہ یہ تو آپ کا اپنا بندہ ہے، آپس میں مت لڑیں ورنہ عمران خان کو کیا پیغام جائے گا کہ آپ لوگوں میں اتفاق ہی نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1626960658120974336
صدیق جان نے کہا کہ اس درباری کو آپ کی حکومت اور سزایافتہ نواز شریف نے ہی اس عہدے پر لگایا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1626962803205480450
عدیل اظہر نامی صارف نے کہا کہ کیا یہ نواز لیگ بمقابلہ شہباز لیگ کا کوئی نیا چیپٹر ہے؟
https://twitter.com/x/status/1626960036936425472
جمال عبداللہ عثمان نے کہا کہ خواجہ آصف اس قوم کا مزاج سمجھ گئے ہیں کہ حکومت میں رہ کر حکومتی اقدامات و حکومتی شخصیات پر تنقید کرکے ہیرو بن جائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1626960484258787329
ایک صارف نے نجم سیٹھی کی لندن میں نواز شریف کے ساتھ کھینچی گئی مشہور تصویر شیئر کی اور سوال کیا کہ انہیں اس عہدے پر کس نے لگایا؟ کس کی حکومت ہے یہ؟
https://twitter.com/x/status/1626960897661972481
عبدالرحمان نامی صارف نے لکھا کہ کیا خواجہ آصف کا دماغ ٹھکانے پر ہے؟ نجم سیٹھی انہی کی حکومت میں چیئرمین پی سی بی لگایا گیا ہے، اور تاثر ہے کہ نجم سیٹھی نواز و شہباز شریف کے بہت قریب ہیں، اگر خواجہ آصف کو ان پر غصہ ہے تو انہیں عہدے سے فارغ کریں۔
https://twitter.com/x/status/1626961647913893888
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16khawajaasifnajmasethi.jpg