نجکاری کا اعلان، پی آئی اے کے شیئرز (حصص) کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

6piaksksahhrbarhgay.png

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے شیئرز (حصص) کی قدر میں اصلاحات کی کوششوں کے بعد بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پچھلے چند ہفتوں سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز میں ادارہ جاتی اصلاحات کی کوششوں کے بعد اس کے شیئرز کی قدر میں 650 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے شیئر کی قیمت 4 روپے 50 پیسے سے بڑھنے کے بعد کچھ ہفتوں میں ہی 32 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

سٹاک مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ادارے میں اصلاحات کی کوشش کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے کے باعث شیئرز (حصص) کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ایک شیئر (حصص) کی قیمت 32 روپے پر پہنچنے کے بعد پی آئی اے ملک کی 70 ویں بڑی شیئرہولڈر کمپنی بن گئی ہے۔


پی آئی اے کی نجکاری کرنے سے پہلے اسے ودہولڈنگ کمپنی کو منتقل کیا جا چکا ہے جس سے ادارے کے تمام قرضے اور مالی خسارے ختم ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی بیلنس شیٹ کلیئر ہونے کے بارے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے لیے گزشتہ روز خریداروں سے 3 مئی تک بولیاں طلب کی گئی تھیں۔

ادارے کے معاملات میں حالیہ پیشرفت کے بعد ہوابازی شعبے کے بڑے کھلاڑیوں کے لیے پی آئی اے سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک پرکشش موقع بن چکا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ صرف قومی ایئرلائنز کے محکمہ ہوابازی کی نجکاری کی جائے اور اس کے 51 فیصد شیئرز (حصص) فروخت کیے جائیں اور 49 فیصد شیئرز (حصص) کی مالک حکومت پاکستان ہی رہے گی۔

پی آئی اے کے تمام واجبات، خسارے اور قرضے ودہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر کے ادارے کی بیلنس شیٹ کلیئر کر دی گئی ہے اور پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کے ذمہ 202 ارب کا قرض ہو گا۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو ایئر لائن کا 830 ارب روپے کا قرضہ ٹرانسفر کیا گیا ہے، بینکوں سے آپریشنز کیلئے 167 ارب اور ملازمین کے 35 ارب روپے کا قرضہ ادا کرنا پڑے گا۔
 

MSUMAIRZ

MPA (400+ posts)
The reason for this hike is shareholders are hopeful that New buyer will take over the company and later turn it into a private Airline, in order to do so they will need to buyback all the outstanding shares and current shareholders will be getting a fairly high price for their shares. It happened during the warid sell off too.