نجی اسکول کے لیڈیز واش روم میں خفیہ کیمرے برآمد

2%DA%BE%DB%8C%D8%AF%D8%B9%D9%86%DA%86%D8%A7%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%B3%DA%86%D8%AC%DB%81%D9%84.jpg

کراچی کے ایک نجی اسکول کے لیڈیز ٹیچرز کے واش رومز میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی ایک ٹیم نے بدھ کے روز اسکول کا دورہ کیا اور اس دوران خواتین اساتذہ کے واش رومز میں خفیہ کیمرے برآمد کیے گئے۔

محکمہ تعلیم کی ویجلنس ٹیم نے کیمروں کی برآمدگی کے بعد اس حوالے سے رپورٹ مرتب کرکے محکمہ تعلیم کو بھجوائی ، محکمہ تعلیم نے رپورٹ کی روشنی میں پہلے اسکول کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور بعد میں اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔


رپورٹ کے مطابق اس معاملے پر محکمہ تعلیم کے پاس متعدد بار شکایات موصول ہوئی تھیں، یہ واش روم خواتین اساتذہ اور طالبات کے استعمال میں تھا،واش رومز میں نصب خفیہ کیمروں سے ویڈیوز بنائی جاتی تھیں۔

محکمہ تعلیم نے اسکول کے خلاف مزید کارروائی کیلئے پیر کو ایک اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں اس معاملے پر مزید تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
 

Back
Top